ऐ हमारे प्यारे रब! आप जानते हैं जो कुछ हम छुपाते हैं और जो कुछ हम ज़ाहिर करते हैं, और अल्लाह से कोई चीज़ छुपी नहीं न ज़मीन में और न आसमान में।
اے ہمارے رب!یقیناآپ جانتے ہیں جوہم چھپاتے ہیں اورجوہم ظاہرکرتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ سے کوئی چیزنہ زمین میں پوشیدہ ہے اورنہ آسمان میں۔
اے ہمارے رب! تو جانتا ہے جو ہم پوشیدہ رکھتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں اور اللہ سے کوئی چیز بھی مخفی نہیں ، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔
اے ہمارے پروردگار! بے شک جو کچھ ہم چھپاتے ہیں تو اسے بھی جانتا ہے اور جو ظاہر کرتے ہیں اسے بھی اور زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں ہے ۔
پروردگار ، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ہم ظاہر کرتے ہیں 51 ۔ ۔ ۔ ۔ اور 52 واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں ۔ ۔ ۔ ۔ ”
اے ہمارے رب!بے شک ہم جو کوئی کام چھپ کر کرتے ہیں اور جو کوئی کام ہم اعلانیہ کرتے ہیں وہ ( سب کے سب ) آپ کے علم میں ہے ۔ اورنہ ہی زمین کی کوئی چیزاور نہ ہی آسمان کی کوئی چیز اللہ ( تعالیٰ ) سے چھپی ہوئی ہے ۔
اے ہمارے رب ! ہم جو کام چھپ کر کرتے ہیں ، وہ بھی آپ کے علم میں ہیں ، اور جو کام علانیہ کرتے ہیں ، وہ بھی ۔ اور اللہ سے نہ زمین کی کوئی چیز چھپی ہوئی ہے ، نہ آسمان کی کوئی چیز ۔
اے ہمارے رب!ہم جو کچھ خفیہ رکھتے ہیں اور ظاہرکرتے ہیں توسب جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں کوئی چیزایسی نہیںجو اللہ سے چھپی ہوئی ہو
اے ہمارے رب تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے اور اللہ پر کچھ چھپا نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں ( ف۹۳ )
اے ہمارے رب! بیشک تو وہ ( سب کچھ ) جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں ، اور اللہ پر کوئی بھی چیز نہ زمین میں پوشیدہ ہے اور نہ ہی آسمان میں ( مخفی ہے )