और तुम उन लोगों की बस्तियों में आबाद थे जिन्होंने अपनी जानों पर ज़ुल्म किया और तुम पर खुल चुका था कि हमने उनके साथ क्या किया, और हमने तुम से मिसालें बयान कीं।
اور تم ان کی بستیوں میں آباد رہے جنہوں نے اپنی جانوں پرظلم کیااورتم پرخوب واضح ہوگیاکہ ہم نے ان کے ساتھ کس طرح کیا؟اورہم نے تمہارے لیے کئی مثالیں بیان کیں۔
اور تم ان لوگوں کی بستیوں میں رہے بسے ، جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے اور تم پر واضح تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا اور تمہارے لئے ہم نے مثالیں بھی بیان کردی تھیں؟
حالانکہ تم انہی لوگوں کے مسکنوں میں آباد تھے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا اور تم پر واضح ہوگیا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا؟ اور ہم نے ( تمہیں سمجھانے کے لئے ) مثالیں بھی بیان کر دیں تھیں ۔
حالانکہ تم ان قوموں کی بستیوں میں رہ بس چکے تھے جنہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا تھا اور دیکھ چکے تھے کہ ہم نے ان سے کیا سلوک کیا اور ان کی مثالیں دے دے کر ہم تمہیں سمجھا بھی چکے تھے ۔
حالانکہ جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تم انہی آبادیوں میں رہتے تھے اورتم پر صاف واضح ہوچکاتھا ، ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیاتھااورہم نے ( خود بھی طرح طرح کی ) تمہیںمثالیں دی تھیں ۔
اور تم ان لوگوں کی بستیوں میں رہ چکے تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، اور یہ بات کھل کر تمہارے سامنے آچکی تھی کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا ، اور ہم نے تمہیں مثالیں بھی دی تھیں ۔
حالانکہ تم ایسے لوگوں کی بستیوں میں آبادہوئے تھے جنہوں نے خودپرظلم کیا اور تم پر واضح تھاکہ ان سے ہم نے کیا کیا تھا اور تمہیں ان کے حالات بھی بتلادیئے تھے
اور تم ان کے گھروں میں بسے جنہوں نے اپنا برا کیا تھا ( ف۱۰۸ ) اور تم پر خوب کھل گیا ہم نے ان کے ساتھ کیسا کیا ( ف۱۰۹ ) اور ہم نے تمہیں مثالیں دے کر بتادیا ( ف۱۱۰ )
اور تم ( اپنی باری پر ) انہی لوگوں کے ( چھوڑے ہوئے ) محلات میں رہتے تھے ( جنہوں نے اپنے اپنے دور میں ) اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا حالانکہ تم پر عیاں ہو چکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا اور ہم نے تمہارے ( فہم کے ) لئے مثالیں بھی بیان کی تھیں