और मूसा (अलै॰) ने कहा कि अगर तुम इनकार करो और ज़मीन के सारे लोग भी मुनकिर हो जाएं तब भी अल्लाह बेनियाज़ है, ख़ूबियों वाला है।
اورموسیٰ نے کہا کہ اگرتم بھی کفر کروگے اور زمین کی تمام مخلوق بھی تو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ یقینابڑابے پرواہ، بے حدتعریف والاہے
اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور وہ سارے لوگ جو روئے زمین پر ہیں ، ناشکری کرو گے تو ( خدا کا کچھ نہیں بگاڑو گے ) کہ وہ بے نیاز اور ستودہ صفات ہے ۔
اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور روئے زمین کے سب لوگ کفر اختیار کریں تو اللہ کو اس کی کیا پروا ہے وہ یقیناً بے نیاز ( اور ) قابلِ ستائش ہے ۔
“ اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم کفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہو جائیں تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ۔ 13
اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ( یہ بھی ) فرمایا کہ اگر تم اور زمین میں رہنے والے تمام لوگ ( مل کر بھی ) اللہ ( تعالیٰ کی ) ناشکری کرنے لگ جائیں تو ( بھی ) بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بے نیاز ( بذات خود ) تعریفوں والے ہیں ۔
اور موسیٰ نے کہا تھا کہ : اگر تم اور زمین پر بسنے والے تمام لوگ بھی ناشکری کریں ، تو ( اللہ کا کوئی نقصان نہیں ، کیونکہ ) اللہ بڑا بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔
اور موسی نے تم سے کہا:اگرتم اورجو بھی روئے زمین میں موجودہیں سب کے سب کفرکروگے تو بھی اللہ ( تم سب سے ) بے نیاز ہے اور وہ بڑی تعریفوں والا ہے
اور موسیٰ نے کہا اگر تم اور زمین میں جتنے ہیں سب کافر ہوجاؤ ( ف۱۸ ) تو بیشک اللہ بےپر وہ سب خوبیوں والا ہے ،
اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: اگر تم اور وہ سب کے سب لوگ جو زمین میں ہیں کفر کرنے لگیں تو بیشک اللہ ( ان سب سے ) یقیناً بے نیاز لائقِ حمد و ثنا ہے