Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने ज़मीन को फैलाया और उस पर हमने पहाड़ रख दिए और उसमें हर चीज़ एक अंदाज़े से उगाई।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے زمین کوپھیلادیاہے اوراس میں پہاڑگاڑدئیے ہیں اوراس میں ہرچیزمناسب مقدارسے اُگائی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور زمین کو ہم نے بچھایا اور ہم نے اس میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیے اور اس میں ہر قسم کی چیزیں تناسب کے ساتھ اُگائیں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے زمین کو پھیلا دیا اور اس میں پہاڑ گاڑ دیے اور اس میں ہر قسم کی چیزیں نپی تلی اگائیں ۔

By Moudoodi

ہم نے زمین کو پھیلایا ، اس میں پہاڑ جمائے ، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی ، 13

By Mufti Naeem

اور ہم نے زمین کوپھیلا دیا ہے اور اس میں ہم نے پہاڑ رکھ دیئے ہیں اور اس میں ہر چیز معین مقدار سے پیدا کی ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے ، اور اس کو جمانے کے لیے اس میں پہاڑ رکھ دیے ہیں ، ( ٩ ) اور اس میں ہر قسم کی چیزیں توازن کے ساتھ اگائی ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور زمین کو ہم نے پھیلادیااوراس میں بڑے بڑے پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں سے ہرمناسب چیزکوہم نے اگایا

By Kanzul Eman

اور ہم نے زمین پھیلائی اور اس میں لنگر ڈالے ( ف۲۳ ) اور اس میں ہر چیز اندازے سے اگائی ،

By Tahir ul Qadri

اور زمین کو ہم نے ( گولائی کے باوجود ) پھیلا دیا اور ہم نے اس میں ( مختلف مادوں کو باہم ملا کر ) مضبوط پہاڑ بنا دیئے اور ہم نے اس میں ہر جنس کو ( مطلوبہ ) توازن کے مطابق نشو و نما دی