Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम ही हवाओं को बोझल बनाकर चलाते हैं फिर हम आसमान से पानी बरसाते हैं फिर उस पानी से तुमको सैराब करते हैं, और तुम्हारे बस में न था कि तुम उसका ज़ख़ीरा करके रखते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ہم نے ہواؤں کوبارآوربناکربھیجا، پھرہم نے آسمان سے پانی اُتارا، پس ہم نے وہ تمہیں پلایااورتم اس کو ہرگز ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم ہی ہواؤں کو بار آور بنا کر چلاتے ہیں ، پھر آسمان سے پانی برساتے اور تم کو اس سے سیراب کرتے ہیں اور یہ تمہارے بس میں نہ تھا کہ تم اس کے ذخیرے جمع کرکے رکھتے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم ہواؤں کو باردار بنا کر بھیجتے ہیں پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں پھر وہ پانی ہم تمہیں پلاتے ہیں حالانکہ تم اسکے خزانہ دار نہیں ہو ۔

By Moudoodi

بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں ، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں ، اور اس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں ۔ اس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہو ۔

By Mufti Naeem

اورہم نے بادلوں کو پانی سے بھر دینے والی ہوائیں بھیجی ہیں سو ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے پانی تم سب کو پلایا ( تمہیں ہر طرح سیراب کیا ) اورتم اس پانی کو ذخیرہ بنا کر رکھنے کے قابل نہیں ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ ہوائیں جو بادلوں کو پانی سے بھر دیتی ہیں ، ہم نے بھیجی ہیں ، پھر آسمان سے پانی ہم نے اتارا ہے ، پھر اس سے تمہیں سیراب ہم نے کیا ہے ، اور تمہارے بس میں یہ نہیں ہے کہ تم اس کو ذخیرہ کر کے رکھ سکو ۔

By Noor ul Amin

نیز ہم پانی سے لدی ہوئی ہوائیں بھیجتے ہیں پھر آسمان سے پانی برساکراس سے تمہیں سیراب کرتے ہیں اس پانی کاذخیرہ رکھنے والے ( ہم ہی ہیں ) تم نہیں ہو

By Kanzul Eman

اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں ( ف۲۷ ) تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں ( ف۲۸ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم ہواؤں کو بادلوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے بھیجتے ہیں پھر ہم آسمان کی جانب سے پانی اتارتے ہیں پھر ہم اسے تم ہی کو پلاتے ہیں اور تم اس کے خزانے رکھنے والے نہیں ہو