इबलीस ने कहाः ऐ मेरे रब! जैसा तूने मुझको गुमराह किया उसी तरह मैं ज़मीन में उनके लिए मुज़य्यन करूँगा और सबको गुमराह कर दूँगा।
اُس نے کہا: ’’اے میرے رب! اس وجہ سے کہ تونے مجھے بہکایاہے،میں زمین میں ضرور ان کے لیے(گناہ)مزین کروں گااورمیں ان سب کوضروربہکاؤں گا۔
بولا: اے رب! چونکہ تونے مجھے گمراہ کیا ، میں زمین میں دنیا کو ان کی نگاہوں میں کھباؤں گا اور ان میں سے سب کو گمراہ کرکے چھوڑوں گا ۔
اس نے کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے تو میں بھی زمین میں ان ( بندوں ) کے لئے گناہوں کو خوشنما بناؤں گا اور سب کو گمراہ کروں گا ۔
“ وہ بولا ” میرے رب ، جیسا تو نے مجھے بہکایا اسی طرح اب میں زمین میں ان کے لیے دلفریبیاں پیدا کر کے ان سب کو بہکا دوں گا ، 22
ابلیس نے کہا اے میرے رب اس وجہ سے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا ہے میں ضروربالضرور زمین میں انسانوں کے لیے ( چیزوں ) کو خوشنمابنادوںگا اور ضروربالضرور ان سب کو گمراہ کردوں گا ۔
کہنے لگا : یا رب ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے ، اس لیے اب میں قسم کھاتا ہوں کہ ان انسانوں کے لیے دنیا میں دلکشی پیدا کروں گا ۔ ( ١٥ ) اور ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا ۔
وہ بولا:رب!چنانچہ تونے مجھے ( آدم کے ذریعے ) بہکادیا ہے تواب میں بھی دنیامیں لوگوں کو ( ان کے گناہ ) خوبصورت بناکران کے سامنے پیش کروں گااورا ن سب کو بہکا کر چھوڑوں گا
بولا اے رب میرے! قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انھیں زمین میں بھلاوے دوں گا ( ف٤۱ ) اور ضرور میں ان سب کو ( ف٤۲ ) بےراہ کروں گا
ابلیس نے کہا: اے پروردگار! اس سبب سے جو تو نے مجھے گمراہ کیا میں ( بھی ) یقیناً ان کے لئے زمین میں ( گناہوں اور نافرمانیوں کو ) خوب آراستہ و خوش نما بنا دوں گا اور ان سب کو ضرور گمراہ کر کے رہوں گا