और हमने लूत (अलै॰) के पास यह हुक्म भेजा कि सुबह होते ही उन लोगों की जड़ कट जाएगी।
اوراُسے ہم نے یہ فیصلہ پہنچادیاکہ یقیناصبح ہوتے ہی ان کی جڑ کاٹ دی جانے والی ہے۔
اور ہم نے اپنے اس فیصلہ سے اس کو آگاہ کردیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کٹ کے رہے گی ۔
اور ہم نے ان ( لوط ( ع ) ) کو بذریعۂ وحی اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان کی جڑ بالکل کاٹ دی جائے گی ۔
اور اسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی ۔
اورہم نے ( اپنا ) یہ فیصلہ لوط ( علیہ السلام ) تک پہنچایا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی ۔
اور ( اس طرح ) ہم نے لوط تک اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی جائے گی ۔
اور ہم نے لوط کو اس بات کافیصلہ سنادیاکہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑکٹ جائے گی
اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا کہ صبح ہوتے ان کافروں کی جڑ کٹ جائے گی ،
اور ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو اس فیصلہ سے بذریعہ وحی آگاہ کر دیا کہ بیشک اُن کے صبح کرتے ہی اُن لوگوں کی جڑ کٹ جائے گی