Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने आसमानों और ज़मीन को और जो कुछ उनके दरमियान है हिकमत के बग़ैर नहीं बनाया, और यक़ीनन क़यामत आने वाली है पस आप ख़ूबी के साथ दरगुज़र कीजिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے آسمانوں کواورزمین کو اورجوبھی ان دونوں کے درمیان ہے اُسے حق کے ساتھ بنایا ہے اور یقیناًقیامت ضرورآنے والی ہے،سوآپ اچھے انداز میں درگزر کریں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آسمانوں اور زمینوں کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، غایت کے ساتھ ہی پیدا کیا ہے اور بلاشبہ قیامت شدنی ہے تو ان سے خوبصورتی کے ساتھ درگذر کرو ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو نیز جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو پیدا نہیں کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ اور قیامت یقینا آنے والی ہے پس ( اے رسول ) آپ شائستہ طریقہ سے درگزر کریں ۔

By Moudoodi

ہم نے زمین اور آسمان کو اور ان کی سب موجودات کو حق کے سوا کسی اور بنیاد پر خلق نہیں کیا ہے ، 47 اور فیصلے کی گھڑی یقینا آنے والی ہے ، پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم ﴿ان لوگوں کی بے ہودگیوں پر ﴾ شریفانہ درگزر سے کام لو ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے آسمان اور زمین اورجو کچھ ان دونوں کے درمیان میں ہے کسی مقصد برحق ہی کے لیے پیدا کیا ہے اور بلاشبہ قیامت ضرور آکر رہے گی پس آپ ( کافروں کی طرف پیش آنے والی تکالیف کے باوجود ) عمدہ طرز عمل کے ذریعے معاف کرتے رہیے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان جو کچھ ہے اس کو کسی برحق مقصد کے بغیر پیدا نہیں کیا ، ( ٢٩ ) اور قیامت کی گھڑی آکر رہے گی ۔ لہذا ( اے پیغمبر ! ان کافروں کے طرز عمل پر ) خوبصورتی کے ساتھ درگذر سے کام لو ۔ ( ٣٠ )

By Noor ul Amin

اور ہم نے آسمانوں ، زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے انہیں کسی مصلحت سے ہی تخلیق کیا ہے اور قیامت یقیناآ نے والی ہے لہٰذا! ( اے نبی!ان کافروں کی بیہود گیوں کو ) خوش اسلوبی کے ساتھ درگزرکر دیجئے

By Kanzul Eman

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنایا ، اور بیشک قیامت آنے والی ہے ( ف۹۲ ) تو تم اچھی طرح درگزر کرو ، ( ف۹۳ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے عبث پیدا نہیں کیا ، اور یقیناً قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، سو ( اے اخلاقِ مجسّم! ) آپ بڑے حسن و خوبی کے ساتھ درگزر کرتے رہئے