Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यहूदियों पर हमने वह चीज़ें हराम कर दी थीं जो हम इससे पहले आपको बता चुके हैं, और हमने उन पर कोई ज़ुल्म नहीं किया बल्कि वे ख़ुद अपने ऊपर ज़ुल्म करते रहे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ یہودی بن گئے اُن پر ہم نے وہ تمام چیزیں حرام کر دی تھیں جو ہم اس سے پہلے آپ کو بتا چکے ہیں اورہم نے اُن پرظلم نہیں کیاتھالیکن وہ خودہی اپنے اوپرظلم کیا کرتے تھے ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو یہودی ہوئے ، ان پر بھی ہم نے وہی چیزیں حرام کیں جو ہم نے پہلے تم کو بتائیں اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے یہودیوں پر وہ چیزیں حرام کر دیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے ( سورہ انعام میں ) آپ سے کر چکے ہیں اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے تھے ۔

By Moudoodi

وہ چیزیں ہم نے خاص طور پر یہودیوں کے لیے حرام کی تھیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کر چکے ہیں ۔ 118 اور یہ ان پر ہمارا ظلم نہ تھا بلکہ ان کا اپنا ہی ظلم تھا جو وہ اپنے اوپر کر رہے تھے ۔

By Mufti Naeem

اور یہودیوں پر ہم نے جو چیزیں حرام کی تھیں اس کا ذکر ہم اس سے پہلے آپ سے کرچکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے

By Mufti Taqi Usmani

اور یہودیوں کے لیے ہم نے وہ چیزیں حرام کی تھیں جن کا تذکرہ ہم تم سے پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ ( ٥١ ) اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔

By Noor ul Amin

اور یہودیوں پر جوکچھ ہم نے حرام کیا تھا ، اسے ہم پہلے ہی آپ سے بیان کرچکے ہیں ، ان پر ہم نے ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خودہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

By Kanzul Eman

اور خاص یہودیوں پر ہم نے حرام فرمائیں وہ چیزیں جو پہلے تمہیں ہم نے سنائیں ( ف۲۷۱ ) اور ہم نے ان پر ظلم نہ کیا ہاں وہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ، ( ف۲۷۲ )

By Tahir ul Qadri

اور یہود پر ہم نے وہی چیزیں حرام کی تھیں جو ہم پہلے آپ سے بیان کر چکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کیا کرتے تھے