Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उसने तुम्हारे काम में लगा दिया रात को और दिन को और सूरज और चाँद को, और सितारे भी उसके हुक्म के ताबे हैं, बेशक इसमें निशानियाँ हैं अक़्लमंद लोगों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس نے تمہارے لیے رات اوردن اور سورج اورچاند کو مسخر کیا ہے اورتارے بھی اس کے حکم سے مسخرہیں بلاشبہ اس میں یقینابہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جوسمجھتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس نے رات اور دن ، سورج اور چاند کو تمہاری نفع رسانی میں لگا رکھا ہے اور ستارے بھی اسی کے حکم سے نفع رسانی میں لگے ہوئے ہیں ۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو سمجھیں ۔

By Hussain Najfi

اور اسی نے تمہارے لئے رات ، دن ، سورج اور چاند کو مسخر کر دیا ہے ( تمہارے کام میں لگا دیا ہے ) اور ستارے بھی مسخّر ہیں ( یہ سب تسخیر ) اسی کے حکم سے ہے بے شک اس میں عقل سے کام لینے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں موجود ہیں ۔

By Moudoodi

اس نے تمہاری بھلائی کے لیے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے اور سب تارے بھی اسی کے حکم سے مسخر ہیں ۔ اس میں بہت نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) رات ودن اور سورج وچاند کو تمہارے لیے تابع فرمان بنارکھا ہے اورستارے بھی اسی کے حکم سے مسخر ہیں بے شک اس میں سمجھ دار لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اس نے دن اور رات کو اور سورج اور چاند کو تمہاری خدمت پر لگا رکھا ہے ، اور ستارے بھی اس کے حکم سے کام پر لگے ہوئے ہیں ۔ یقینا ان باتوں میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں ۔

By Noor ul Amin

اس نے تمہارے لئے رات اور دن سورج اور چاند کو مسخرکر رکھا ہے ، اور تمام ستارے اس کے حکم کے پابند ہیں ، بلاشبہ اس میں اہل عقل کے لئے کئی نشانیاں ہیں

By Kanzul Eman

اور اس نے تمہارے لیے مسخر کیے رات اور دن اور سورج اور چاند ، اور ستارے اس کے حکم کے باندھے ہیں بیشک اس آیت میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کو ( ف۱۸ )

By Tahir ul Qadri

اور اُسی نے تمہارے لئے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو مسخر کر دیا ، اور تمام ستارے بھی اُسی کی تدبیر ( سے نظام ) کے پابند ہیں ، بیشک اس میں عقل رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں