और जिन लोगों ने अल्लाह के लिए अपना वतन छोड़ा बाद इसके कि उन पर ज़ुल्म किया गया, हम उनको दुनिया में भी ज़रूर अच्छा ठिकाना देंगे और आख़िरत का सवाब तो बहुत बड़ा है, काश वे जानते।
اور جن لوگوں نے اس کے بعدکہ ان پر ظلم کیاگیااﷲ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کی یقیناہم دنیا میں ضرور انہیں اچھا ٹھکانہ دیں گے اور بلاشبہ آخرت کااجرتوبہت ہی بڑاہے کاش وہ جانتے ہوتے!
اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی ، بعد اس کے کہ ان پر ظلم ڈھائے گئے ، ہم ان کو دنیا میں بھی اچھی طرح متمکن کریں گے اور آخرت کا اجر تو اس سے کہیں بڑھ کر ہے ۔ کاش! وہ جانیں ۔
اور جن لوگوں نے خدا کے واسطے ہجرت کی اس کے بعد کہ ( ایمان لانے کی وجہ سے ) ان پر ظلم کئے گئے ہم ان کو دنیا میں بھی اچھا ٹھکانہ دیں گے اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش یہ لوگ جان لیتے ۔
جو لوگ ظلم سہنے کے بعد اللہ کی خاطر ہجرت کر گئے ہیں ان کو ہم دنیا ہی میں اچھا ٹھکانا دیں گے اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے ۔ 37 کاش جان لیں وہ مظلوم
اورجن لوگوں نے ( اپنے اوپر بے پناہ ) ظلم توڑے جانے کے بعد اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ میں ہجرت کی ہم ضروربالضرور دنیا میںبھی انہیں اچھی طرح بسائیں گے اور آخرت کا بدلہ تو بہت ہی بڑا ہے کاش وہ جان لیں
اور جن لوگوں نے دوسروں کے ظلم سہنے کے بعد اللہ کی خاطر اپنا وطن چھوڑا ہے ، یقین رکھو کہ انہیں ہم دنیا میں بھی اچھی طرح بسائیں گے ، اور آخرت کا اجر تو یقینا سب سے بڑا ہے ۔ کاش کہ یہ لوگ جان لیتے ۔ ( ١٩ )
اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعداللہ کے لئے ترک وطن کیا انہیں دنیا میں بھی بہت اچھا ٹھکانہ دیں گے اور آ خرت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش وہ لوگ جانتے
اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں ( ف۸٤ ) اپنے گھر بار چھوڑے مظلوم ہو کر ضرور ہم انھیں دنیا میں اچھی جگہ دیں گے ( ف۸۵ ) اور بیشک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے کسی طرح لوگ جانتے ، ( ف۸٦ )
اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی اس کے بعد کہ ان پر ( طرح طرح کے ) ظلم توڑے گئے تو ہم ضرور انہیں دنیا ( ہی ) میں بہتر ٹھکانا دیں گے ، اور آخرت کا اجر تو یقیناً بہت بڑا ہے ، کاش! وہ ( اس راز کو ) جانتے ہوتے