Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ने तुम्हारे लिए अपनी पैदा की हुई चीज़ों के साए बनाए और तुम्हारे लिए पहाड़ों में छुपने की जगह बनाई और तुम्हारे लिए ऐसे लिबास बनाए जो तुमको गर्मी से बचाते हैं और ऐसे लिबास बनाए जो लड़ाई में तुमको बचाते हैं, इसी तरह अल्लाह तुम पर अपनी नेमतें पूरी करता है; ताकि तुम फ़रमाँबरदार बनो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ نے جن چیزوں کو پیدا کیا ہے اُن کے سائے بھی تمہارے لیے بنائے ہیں اور پہاڑوں میں تمہارے لیے چھپنے کی جگہیں بنائیں اورتمہارے لیے قمیضیں بنائیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں اورایسی قمیضیں بھی جو تمہیں جنگ میں بچاتی ہیں اس طرح اﷲ تعالیٰ تم پراپنی نعمت کی تکمیل کرتاہے تاکہ تم فرماں بردار بن جاؤ ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ چیزوں سے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور تمہارے لئے ایسے لباس بنائے ، جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے لباس بنائے ، جو تمہاری جنگ میں تم کو محفوظ رکھتے ہیں ۔ اسی طرح اللہ تم پر اپنی نعمت تمام کرتا ہے ، تاکہ فرمانبردار رہو ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے مخلوقات کا سایہ قرار دیا ہے اور پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں بنائی ہیں اور ایسے پیراہن بنائے ہیں جو گرمی سے بچا سکیں اور پھر ایسے پیراہن بنائے جو ہتھیاروں کی زد سے بچا سکیں ۔ وہ اسی طرح اپنی نعمتوں کو تمہارے اوپر تمام کر دیتا ہے کہ شاید تم اطاعت گزار بن جاؤ ۔

By Moudoodi

اس نے اپنی پیدا کی ہوئی بہت سی چیزوں سے تمہارے لیے سائے کا انتظام کیا ، پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گاہیں بنائیں ، اور تمہیں ایسی پوشاکیں بخشیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں 76 اور کچھ دوسری پوشاکیں جو آپس کی جنگ میں تمہاری حفاظت کرتی ہیں ۔ 77 اس طرح وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے 78 شاید کہ تم فرمانبردار بنو ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے سائے دار چیزیں تخلیق فرمائیں اور اسی نے تمہارے لیے پہاڑوں میں پناہ گاہیں ( غار ) بنائیں اور اسی نے تمہارے لیے ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے لباس جوتمہیں تمہاری ( آپس کی ) لڑائی میں بچاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنی نعمت کو تم پر مکمل کرتا ہے تاکہ تم فرماں برداربنو

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ ہی نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے تمہارے لیے سائے پیدا کیے ، اور پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گاہیں بنائیں ، اور تمہارے لیے ایسے لباس پیدا کیے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں ، اور ایسے لباس جو تمہاری جنگ میں تمہیں محفوظ رکھتے ہیں ۔ ( ٣٤ ) اس طرح وہ اپنی نعمتوں کو تم پر مکمل کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو ۔

By Noor ul Amin

نیز اللہ نے ہی تمہارے لئے اپنی پیداکردہ چیزوں کے سائے بنائے اور اسی نے تمہارے لئے پہاڑوں میں غار بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لئے ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اورجو لڑائی کے وقت تمہیں بچاتے ہیں اللہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتیں پوری کرتا ہے تاکہ تم فرمابرداربن جائو

By Kanzul Eman

اور اللہ نے تمہیں اپنی بنائی ہوئی چیزوں ( ف۱۷۸ ) سے سائے دیئے ( ف۱۷۹ ) اور تمہارے لیے پہاڑوں میں چھپنے کی جگہ بنائی ( ف۱۸۰ ) اور تمہارے لیے کچھ پہنادے بنائے کہ تمہیں گرمی سے بچائیں اور کچھ پہناوے ( ف۱۸۱ ) کہ لڑائیں میں تمہاری حفاظت کریں ( ف۱۸۲ ) یونہی اپنی نعمت تم پر پوری کرتا ہے ( ف۱۸۳ ) کہ تم فرمان مانو ( ف۱۸٤ )

By Tahir ul Qadri

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ کئی چیزوں کے سائے بنائے اور اس نے تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور اس نے تمہارے لئے ( کچھ ) ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ( کچھ ) ایسے لباس جو تمہیں شدید جنگ میں ( دشمن کے وار سے ) بچاتے ہیں ، اس طرح اللہ تم پر اپنی نعمتِ ( کفالت و حفاظت ) پوری فرماتا ہے تاکہ تم ( اس کے حضور ) سرِ نیاز خم کر دو