Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर अल्लाह चाहता तो तुम सबको एक ही उम्मत बना देता लेकिन वह बे-राह कर देता है जिसको चाहता है और हिदायत दे देता है जिसको चाहता है, और ज़रूर तुमसे तुम्हारे आमाल की पूछ-गछ होगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگراﷲ تعالیٰ چاہتاتو یقیناسب کو ایک ہی اُمت بنا دیتالیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے اورجسے چاہتاہے ہدایت دیتا ہے اورتم سے ضروراس کے بارے میں پوچھاجائے گاجوتم عمل کیاکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنادیتا ۔ لیکن وہ گمرا کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کے باب میں ضرور تم سے پرسش ہونی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تم جو کچھ کر رہے ہو اس کے بارے میں تم سے ضرور سوال کیا جائے گا ۔

By Moudoodi

اگر اللہ کی مشیت یہ ہوتی ﴿کہ تم میں کوئی اختلاف نہ ہو﴾ تو وہ تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا ، 93 مگر وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈالتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے ، 94 اور ضرور تم سے تمہارے اعمال کی باز پرس ہوکر رہے گے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتا تو تم سب لوگوں کو ضرور ایک ہی جماعت ( افراد ) بنادیتا لیکن جیسے وہ چاہتا ہے ( اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ) گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ( اس کی طلب پر ) ہدایت دے دیتا ہے اور وہ ضروربالضرور تم سے ان تمام باتوں کا سوال کرے گا جو تم کیا کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت ( یعنی ایک ہی دن کا پیرو ) بنا دیتا ، لیکن وہ جس کو چاہتا ہے ( اس کی ضد کی وجہ سے ) گمراہی میں ڈال دیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے ۔ اور تم جو عمل بھی کرتے تھے اس کے بارے میں تم سے ضرور باز پرس ہوگی ۔

By Noor ul Amin

اور اگراللہ چاہتا توتمہیں ایک ہی امت بنا دیتا ، لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اورجو کچھ تم کرتے رہے اس کے متعلق ضرورتمہاری بازپرس ہوگی

By Kanzul Eman

اور اللہ چاہتا تو تم کو ایک ہی امت کرتا ( ف۲۱۷ ) لیکن اللہ گمراہ کرتا ہے ( ف۲۱۸ ) جسے چاہے ، اور راہ دیتا ہے ( ف۲۱۹ ) جسے چاہے ، اور ضرور تم سے ( ف۲۲۰ ) تمہارے کام پوچھے جائیں گے ، ( ف۲۲۱ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ چاہتا تو تم ( سب ) کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت فرما دیتا ہے ، اور تم سے ان کاموں کی نسبت ضرور پوچھا جائے گا جو تم انجام دیا کرتے تھے