Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "यदि कहीं मेरे रब की दयालुता के ख़ज़ाने तुम्हारे अधिकार में होते हो ख़र्च हो जाने के भय से तुम रोके ही रखते। वास्तव में इनसान तो दिल का बड़ा ही तंग है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں اگرتم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے، تب خرچ ہوجانے کے ڈرسے تم اُنہیں ضرور روکے رکھتے اور انسان بڑاہی بخیل ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اگر میرے رب کے فضل کے خزانوں کے مالک تم ہوتے تو اس وقت تم خرچ ہوجانے کے اندیشے سے ہاتھ روک لیتے اور انسان بڑا ہی تنگ دل ہے ۔

By Hussain Najfi

کہہ دیجئے! کہ اگر تم میرے پروردگار کی رحمت کے خزانوں کے مالک بھی ہوتے تو تم ان کے خرچ ہو جانے کے خوف سے ( ہاتھ ) روک لیتے اور انسان بڑا بخیل ہے ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، اگر کہیں میرے رب کی رحمت کے خزانے تمہارے قبضے میں ہوتے تو تم خرچ ہو جانے کے اندیشے سے ضرور ان کو روک رکھتے ۔ واقعی انسان بڑا تنگ دل واقع ہوا ہے ۔ 112 ؏ ١١

By Mufti Naeem

( اے پیغمبر ﷺ! ) آپ فرمادیجیے کہ اگر تم ( لوگ ) میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو اس وقت تم خرچ ہوجانے کے ڈر سے ضرور ہاتھ روک لیتے اور واقعی انسان ( خرچ کرنے میں ) بڑا تنگ دل ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان کافروں سے ) کہہ دو کہ : اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے کہیں تمہارے اختیار میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے ڈر سے ضرور ہاتھ روک لیتے ۔ ( ٥٢ ) اور انسان ہے ہی بڑا تنگ دل ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اگرمیرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک تم ہوتے تو ان کے خرچ ہوجانے کے خوف سے سب کچھ اپنے پاس ہی رہنے دیتے اور انسان توبہت تنگ دل واقع ہوا ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ اگر تم لوگ میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے ( ف۲۰۹ ) تو انھیں بھی روک رکھتے اس ڈر سے کہ خرچ نہ ہوجائیں ، اور آدمی بڑا کنجوس ہے ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر تم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو تب بھی ( سب ) خرچ ہوجانے کے خوف سے تم ( اپنے ہاتھ ) روکے رکھتے ، اور انسان بہت ہی تنگ دل اور بخیل واقع ہوا ہے