Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और क़ुरआन को हम ने थोड़ा-थोड़ा करके इसलिए अवतरित किया, ताकि तुम ठहर-ठहर कर उसे लोगो को सुनाओ, और हम ने उसे उत्तम रीति से क्रमशः उतारा है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے اس قرآن مجیدکوجداجداکرکے نازل کیاہے تاکہ آپ لوگوں کے سامنے اسے ٹھہرٹھہرکر پڑھیں اور ہم نے اسے نازل کیا،بتدریج نازل کرنا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور قرآن کو تو ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے اس لئے اتارا کہ تم اس کو لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر سناؤ اور ہم نے اس کو نہایت اہتمام سے اتارا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے قرآن کو متفرق طور پر ( جدا جدا کرکے ) نازل کیا ہے تاکہ آپ اسے لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے ( موقع بموقع ) بتدریج نازل کیا ہے ۔

By Moudoodi

اور اس قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے تاکہ تم ٹھہر ٹھہر کر اسے لوگوں کو سناؤ ، اور اسے ہم نے﴿ موقع موقع سے﴾ بتدریج اتارا ہے ۔ 119

By Mufti Naeem

اور ہم نے اس ( قرآن ) میں علیحدہ علیحدہ ( سورتوں اور آیتوں کے اعتبارسے ) حصے رکھے ہیں تاکہ آپ ( ﷺ ) لوگوں کے سامنے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کرکے اتارا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے قرآن کے جدا جدا حصے بنائے ، تاکہ تم اسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کے سامنے پڑھو ، اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے قرآن کو اجزاء میں نازل کیا ہے تاکہ آپ اسے وقفہ وقفہ سے لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور بتدریج نازل کیا ہے

By Kanzul Eman

اور قرآن ہم نے جدا جدا کرکے ( ف۲۲۲ ) اتارا کہ تم اسے لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھو ( ف۲۲۳ ) اور ہم نے اسے بتدریج رہ رہ کر اتارا ( ف۲۲٤ )

By Tahir ul Qadri

اور قرآن کو ہم نے جدا جدا کر کے اتارا تاکہ آپ اسے لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے رفتہ رفتہ ( حالات اور مصالح کے مطابق ) تدریجاً اتارا ہے