Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ऐसी चीज़ के पीछे न लगें जिसकी आपको ख़बर नहीं, बेशक कान और आँख और दिल सब की आदमी से पूछ होगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس چیزکے پیچھے نہ پڑوجس کاتمہیں کوئی علم نہیں یقیناکان، آنکھ اوردل ان میں سے ہرایک کے متعلق سوال ہوگا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ، اس کے درپے نہ ہوا کرو کیونکہ کان ، آنکھ اور دل ، ان میں سے ہر ایک چیز سے اس کی بابت پرسش ہونی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے اس کے پیچھے نہ پڑو یقیناً کان ، آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں ( تم سے ) بازپرس کی جائے گی ۔

By Moudoodi

﴿١۳﴾ کسی ایسی چیز کے پیچھے نہ لگو جس کا تمہیں علم نہ ہو ، یقینا آنکھ ، کان اور دل سب ہی کی باز پرس ہونی ہے42 ۔

By Mufti Naeem

اور جس بات کا تمہیں ( صحیح اور پورا ) علم نہ ہو اس کو ( سچا سمجھ کر ) ان کا پیچھا نہ پکڑ لیا کرو ، بے شک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے اس کی پوچھ ہوگی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جس بات کا تمہیں یقین نہ ہو ، ( اسے سچ سمجھ کر ) اس کے پیچھے مت پڑو ۔ ( ٢٠ ) یقین رکھو کہ کان ، آنکھ اور دل سب کے بارے میں ( تم سے ) سوال ہوگا ۔ ( ٢١ )

By Noor ul Amin

اور ایسی بات کے پیچھے نہ پڑوجس کاتمہیں علم نہیں کیونکہ اس بات کے متعلق کان ، آنکھ اور دل ان میں سے ہرایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے

By Kanzul Eman

اور اس بات کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہیں ( ف۷۳ ) بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے سوال ہونا ہے ( ف۸٤ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے انسان! ) تو اس بات کی پیروی نہ کر جس کا تجھے ( صحیح ) علم نہیں ، بیشک کان اور آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے باز پرس ہوگی