Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब समुद्र में तुम पर कोई आपदा आती है तो उस के सिवा वे सब जिन्हें तुम पुकारते हो, गुम होकर रह जाते हैं, किन्तु फिर जब वह तुम्हें बचाकर थल पर पहुँचा देता है तो तुम उस से मुँह मोड़ जाते हो। मानव बड़ा ही अकृतज्ञ है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تواﷲ تعالیٰ کے سواتم جنہیں بھی پکارتے ہووہ سب گم ہوجاتے ہیں،پھرجب وہ تمہیں خشکی کی طرف نجات دیتاہے توتم منہ موڑجاتے ہواور انسان ہمیشہ سے بڑاناشکراہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب تمہیں سمندر میں مصیبت پہنچتی ہے تو اس کے سوا جن کو تم پکارتے ہو ، سب غائب ہوجاتے ہیں ۔ پھر جب وہ تم کو خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو تم اعراض کر بیٹھتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے!

By Hussain Najfi

اور جب تمہیں سمندر میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے ۔ تو اس کے سوا جس جس کو تم پکارتے ہو وہ سب غائب ہو جاتے ہیں اور جب وہ تمہیں ( خیریت سے ) خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم روگردانی کرنے لگتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

By Moudoodi

جب سمندر میں تم پر مصیبت آتی ہے تو اس ایک کے سوا دوسرے جن جن کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب گم ہوجاتے ہیں84 ، مگر جب وہ تم کو بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم اس سے منہ موڑ جاتے ہو ۔ انسان واقعی بڑا ناشکرا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جب تم کو سمندر میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے ( ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے ) تو اس کے علاوہ جن ( معبودانِ باطلہ ) کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب غائب ہوجاتے ہیں صرف اللہ تعالیٰ موجود رہتے ہیں ، پھر جب وہ تم کو ( ڈوبنے سے ) بچاکر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو تم منہ پھیرنے لگتے ہو اور انسان واقعی بڑا ہی ناشکرا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور جب سمندر میں تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو جن ( دیوتاؤں ) کو تم پکارا کرتے ہو ، وہ سب غائب ہوجاتے ہیں ۔ بس اللہ ہی اللہ رہ جاتا ہے ۔ پھر جب اللہ تمہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو تم منہ موڑ لیتے ہو ۔ اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جب سمندر میں تمہیں مصیبت آتی ہے تو اللہ کے سواتم جسے پکارتے رہے تھے گم ہوجاتے ہیں پھرجب وہ تمہیں نجات دلاکرخشکی کی طرف لاتا ہے توتم منہ پھیرلیتے ہوا ور ( حقیقت یہ ہے کہ ) انسان ہے ہی ناشکرا

By Kanzul Eman

اور جب تمہیں دریا میں مصیبت پہنچتی ہے ( ف۱٤۷ ) تو اس کے سوا جنہیں پوجتے ہیں سب گم ہوجاتے ہیں ( ف۱٤۸ ) پھر جب تمہیں خشکی کی طرف نجات دیتا ہے تو منہ پھیر لیتے ہیں ( ف۱٤۹ ) اور انسان بڑا ناشکرا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ ( سب بت تمہارے ذہنوں سے ) گم ہو جاتے ہیں جن کی تم پرستش کرتے رہتے ہو سوائے اسی ( اﷲ ) کے ( جسے تم اس وقت یاد کرتے ہو ) ، پھر جب وہ ( اﷲ ) تمہیں بچا کر خشکی کی طرف لے جاتا ہے ( تو پھر اس سے ) رُوگردانی کرنے لگتے ہو ، اور انسان بڑا ناشکرا واقع ہوا ہے