Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क़रीब है कि तुम्हारा रब तुम्हारे ऊपर रहम करे, और अगर तुम फिर वही करोगे तो हम भी वही करेंगे, और हमने जहन्नम को मुनकिरीन के लिए क़ैदख़ाना बना दिया है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

قریب ہے کہ تمہارارب تم پررحم کرے اوراگرتم دوبارہ کروگے توہم بھی دوبارہ کریں گے اورہم نے جہنم کوکافروں کے لیے قیدخانہ بنایاہے ۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا عجب کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر وہی کرو گے تو ہم بھی وہی کریں گے اور ہم نے جہنم کو تو کافروں کیلئے باڑا بنا ہی رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

ہو سکتا ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر ( فساد و سرکشی کی طرف ) لوٹے تو پھر ہم بھی اسی طرح لوٹیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا دیا ہے ۔

By Moudoodi

ہو سکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے ، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پھر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے ، اور کافر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے ۔ 10

By Mufti Naeem

ایسا بھی ہوسکتا ہے ( اب ) تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم ( انہی اعمال کی طرف ) لوٹوگے تو ہم بھی ( اسی معاملے کی طرف ) لوٹیں گے اور ہم نے کافروں کے لیے جہنم کو قید خانہ بناہی رکھا ہے

By Mufti Taqi Usmani

عین ممکن ہے کہ ( اب ) تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ لیکن اگر تم پھر وہی کام کرو گے ، تو ہم بھی دوبارہ وہی کریں گے ، اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا ہی رکھا ہے ۔

By Noor ul Amin

ہوسکتا ہے تمہارا رب تم پر رحم فرمادے لیکن اگرتم نے پھرسرکشی کی توپھرہم بھی انہیں سزادیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے قیدکرنے کی جگہ بنائی ہے

By Kanzul Eman

قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ( ف۲۵ ) اور اگر تم پھر شرارت کرو ( ف۲٦ ) تو ہم پھر عذاب کریں گے ( ف۲۷ ) اور ہم نے جہنم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے ،

By Tahir ul Qadri

امید ہے ( اس کے بعد ) تمہارا رب تم پر رحم فرمائے گا اور اگر تم نے پھر وہی ( سرکشی کا طرزِ عمل اختیار ) کیا تو ہم بھی وہی ( عذاب دوبارہ ) کریں گے ، اور ہم نے دوزخ کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا دیا ہے