बेशक यह क़ुरआन वह राह दिखाता है जो बिल्कुल सीधी है और वह ख़ुश-ख़बरी देता है ईमान वालों को जो अच्छे अमल करते हैं कि उनके लिए बड़ा अज्र है।
یقینایہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہے جوسب سے سیدھاہے اوروہ ان مؤمنوں کو بشارت دیتاہے جونیک عمل کرتے ہیں کہ یقیناًاُن کے لیے بہت بڑااجرہے ۔
بیشک یہ قرآن اس ( راستے ) کی رہنمائی کرتا ہے ، جو بالکل سیدھا ہے اور ان ایمان والوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں ، اس بات کی بشارت دیتا ہے کہ ان کیلئے بہت بڑا اجر ہے ۔
یقیناً یہ قرآن اس راستہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے اور خوشخبری دیتا ہے ان اہلِ ایمان کو جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو بالکل سیدھی ہے ۔ جو لوگ اسے مان کر بھلے کام کرنے لگیں انہیں یہ بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے ،
واقعی یہ قرآن ایسے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے اور مؤمنین کو جنہوں نے اچھے اعمال کیے خوشخبری دیتا ہے کہ بلاشبہ ان کے لیے ( بہت ہی ) بڑا اجر ہے
حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے ، اور جو لوگ ( اس پر ) ایمان لاکر نیک عمل کرتے ہیں ، انہیں خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے ۔
بیشک یہ قرآن تووہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے ہیں انہیں خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے
بیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے ( ف۲۸ ) اور خوشی سناتا ہے ایمان والوں کو جو اچھے کام کریں کہ ان کے لیے بڑا ثواب ہے
بیشک یہ قرآن اس ( منزل ) کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو سب سے درست ہے اور ان مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری سناتا ہے کہ ان کے لئے بڑا اجر ہے