बल्कि अल्लाह की इच्छा ही लागू होती है। और जब तुम भूल जाओ तो अपने रब को याद कर लो और कहो, "आशा है कि मेरा रब इस से भी क़रीब सही बात की ओर मार्गदर्शन कर दे।"
مگر ان شاء اللہ کہا کریں،اورجب آپ بھول جائیں تواپنے رب کو یاد کریں،اورآپ کہہ دیں کہ اُمیدہے میرارب مجھے بھلائی کی اس سے زیادہ قریب راہ دکھا دے گا۔
مگر یہ کہ اللہ چاہے اور جب تم بھول جایا کرو تو اپنے رب کو یاد کرو اور کہو کہ امید ہے کہ میرا رب اس سے بھی کم مدت میں صحیح بات کی طرف میری رہنمائی فرمادے ۔
مگر یہ کہ خدا چاہے ( یعنی اس کے ساتھ انشاء اللہ کہا کرو ) اور جب بھی بھول جائیں تو اپنے پروردگار کو یاد کریں ۔ اور آپ کہہ دیجئے! کہ امید ہے کہ میرا پروردگار ایسی بات کی مجھے راہنمائی کرے جو رشد و ہدایت میں اس سے بھی زیادہ قریب ہو ۔
﴿تم کچھ نہیں کر سکتے﴾ الا یہ کہ اللہ چاہے ۔ اگر بھولے سے ایسی بات زبان سے نکل جائے تو فورا اپنے رب کو یاد کرو اور کہو امید ہے کہ میرا رب اس معاملےمیں رشد سے قریب تر بات کی طرف میری رہنمائی فرما دے 24گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مگر ( ساتھ یہ بھی کہیے ) اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور جب آپ ( ان شاء اللہ کہنا ) بھول جائیں تو ( یاد آنے پر ) اپنے رب کا ذکر کریں اور آپ ( ﷺ ) کہہ دیجیے امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ قریب تر ہدایت والی بات بتادے ۔
ہاں ( یہ کہو کہ ) اللہ چاہے گا تو ( کرلوں گا ) ( ١٨ ) اور جب کبھی بھول جاؤ تو اپنے رب کو یاد کرلو ، اور کہو : مجھے امید ہے کہ میرا رب کسی ایسی بات کی طرف رہنمائی کردے جو ہدایت میں اس سے بھی زیادہ قریب ہو ۔ ( ١٩ )
ہاں ، یوں کہیے کہ اگراللہ چاہےگا ( توکروں گا ) اوراگریہ کہنابھول جایئے تو ( یادآنے کہ بعد ) فوراًاپنے رب کو یادکیجئے اور کہیے کہ :امیدہے میرا رب اس معاملہ میں صحیح طرز عمل کی طرف میری رہنمائی فرما دے گا
مگر یہ کہ اللہ چاہے ( ف٤۸ ) اور اپنے رب کی یاد کر جب تو بھول جائے ( ف٤۹ ) اور یوں کہو کہ قریب ہے میرا رب مجھے اس ( ف۵۰ ) سے نزدیک تو راستی کی راہ دکھائے ، ( ف۵۱ )
مگر یہ کہ اگر اﷲ چاہے ( یعنی اِن شاء اﷲ کہہ کر ) اور اپنے رب کا ذکر کیا کریں جب آپ بھول جائیں اور کہیں: امید ہے میرا رب مجھے اس سے ( بھی ) قریب تر ہدایت کی راہ دکھا دے گا