Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ऐसा क्यों न हुआ कि जब तूने अपने बाग़ में प्रवेश किया तो कहता, 'जो अल्लाह चाहे, बिना अल्लाह के कोई शक्ति नहीं?' यदि तू देखता है कि मैं धन और संतति में तुझसे कम हूँ,

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے توتم نے ماشاء اللہ کیوں نہ کہا؟اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی قوت نہیں،اگرتو نے مجھے مال اوراولادمیں اپنے سے کم تر دیکھا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے یوں کیوں نہ کہا کہ یہ جو کچھ ہے ، سب اللہ کا فضل ہے ۔ اللہ کے بدون کسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ۔ اگر تم مال واولاد کے اعتبار سے مجھے اپنے سے کم دیکھتے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور تو جب اپنے باغ میں داخل ہوا تو کیوں نہ کہا؟ ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ( جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور خدا کی قوت کے بغیر کوئی قوت نہیں ہے ) ۔ اور اگر تو مجھے مال و اولاد میں ( اپنے سے ) کمتر دیکھتا ہے ۔

By Moudoodi

اور جب تو اپنی جنت میں داخل ہو رہا تھا تو اس وقت تیری زبان سے یہ کیوں نہ نکلا کہ ماشاء اللہ ، لاقوة الا باللٰہ؟ 40 اگر تو مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کمتر پا رہا ہے

By Mufti Naeem

اور بھلا جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ’’جو اللہ چاہے ، بھلائی کی قوت صرف اسی کی طرف سے ہے‘‘ کیوں نہ کہا ، اگر تو مجھے ( اس حال میں ) دیکھ رہا ہے کہ میں تجھ سے مال و اولاد کے اعتبار سے کم تر ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہورہے تھے ، اس وقت تم نے یہ کیوں نہیں کہا کہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ ! ( جو اللہ چاہتا ہے ، وہی ہوتا ہے ، اللہ کی توفیق کے بغیر کسی میں کوئی طاقت نہیں ) ۔ اگر تمہیں یہ نظر آرہا ہے کہ میری دولت اور اولاد تم سے کم ہے ۔

By Noor ul Amin

’’اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا توکیوں نہ کہا کہ اللہ نےجو چاہا ہے وہ ہوا ہے ، اللہ کی مرضی کے بغیرکسی کو کوئی قوت حاصل نہیں ہوسکتی ، بھلادیکھو!اگرمیں مال اور اولادمیں تم سے کمترہوں

By Kanzul Eman

اور کیوں نہ ہوا کہ جب تو اپنے باغ میں گیا تو کہا ہوتا جو چاہے اللہ ، ہمیں کچھ زور نہیں مگر اللہ کی مدد کا ( ف۸۲ ) اگر تو مجھے اپنے سے مال و اولاد میں کم دیکھتا تھا ( ف۸۳ )

By Tahir ul Qadri

اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے کیوں نہیں کہا: ”ما شاء اﷲ لا قوۃ اِلا باﷲ“ ( وہی ہونا ہے جو اﷲ چاہے کسی کو کچھ طاقت نہیں مگر اﷲ کی مدد سے ) ، اگر تو ( اِس وقت ) مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کم تر دیکھتا ہے ( تو کیا ہوا )