Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

याद करो जब हम ने फ़रिश्तों से कहा, "आदम को सजदा करो।" तो इबलीस के सिवा सबने सजदा किया। वह जिन्नों में से था। तो उस ने अपने रब के आदेश का उल्लंघन किया। अब क्या तुम मुझसे इतर उसे और उस की सन्तान को संरक्षक मित्र बनाते हो? हालाँकि वे तुम्हारे शत्रु है। क्या ही बुरा विकल्प है, जो ज़ालिमों के हाथ आया!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ہم نے فرشتوں سے کو کہا آدم کوسجدہ کروتوانہوں نے سجدہ کیامگرابلیس نے نہ کیا،وہ جنوں میں سے تھا، چنانچہ اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی،تو کیا تم میری بجائے اسے اوراس کی اولاد کو دوست بناتے ہو،حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں۔ظالموں کے لیے بہت بُرابدلہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا ، مگر ابلیس نے ، جو جنوں میں سے تھا ، پس اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ۔ تو کیا تم اس کو اور اس کی ذریت کو میرے سوا اپنا کارساز بناتے ہو ، درآنحالیکہ وہ تمہارے دشمن ہیں؟ ظالموں کیلئے کیا ہی بُرا بدل ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ ۔ تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے وہ جنات میں سے تھا ۔ اس نے اپنے پروردگار کے حکم کی سرتابی کی ۔ کیا تم ( اے منکرینِ حق ) مجھے چھوڑ کر اس کو اور اس کی اولاد کو اپنا سرپرست و کارساز بناتے ہو؟ حالانکہ وہ تمہارا دشمن ہے ۔ ظالموں کیلئے کیا ہی برا بدل ہے ۔

By Moudoodi

یاد کرو ، جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا ۔ 47 وہ جنوں میں سے تھا اس لیے اپنے رب کے حکم کی اطاعت سے نکل گیا ۔ 48 اب کیا تم مجھے چھوڑ کو اس کو اور اس کی ذریت کو اپنا سرپرست بناتے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں؟ بڑا ہی برا بدل ہے جسے ظالم لوگ اختیار کر رہے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ تم آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو ان سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، وہ جنات میں سے تھا پس وہ اپنے رب کے حکم سے نکل گیا ، کیا تم ( پھر بھی ) اس کو اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر دوست بناتے ہو ، حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں یہ ظالموں کے لیے بہت برا بدل ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ : آدم کے آگے سجدہ کرو ۔ چنانچہ سب نے سجدہ کیا ، سوائے ابلیس کے ( ٢٩ ) وہ جنات میں سے تھا ، چنانچہ اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ۔ کیا پھر بھی تم میرے بجائے اسے اور اس کی ذریت کو اپنا رکھوالا بناتے ہو ۔ حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں؟ ( اللہ تعالیٰ کا ) کتنا برا متبادل ہے جو ظالموں کو ملا ہے ۔ ( ٣٠ )

By Noor ul Amin

اور جب ہم نے فرشتوں کو کہا کہ آدم کو سجدہ کروتوابلیس کے سواسب نے اسے سجدہ کیا ، وہ جنوں میں سے تھا ، اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ، کیا تم مجھے چھوڑکراسے اور اس کی اولادکواپنے دوست بناتے ہو ، حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں ؟ظالموں کے لئے برا بدلہ ہے

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو ( ف۱۰۹ ) تو سب نے سجدہ کیا سوا ابلیس کے ، قوم جن سے تھا تو اپنے رب کے حکم سے نکل گیا ( ف۱۱۰ ) بھلا کیا اسے اور اس کی اولاد و میرے سوا دوست بناتے ہو ( ف۱۱۱ ) اور وہ ہمارے دشمن ہیں ظالموں کو کیا ہی برا بدل ( بدلہ ) ملا ، ( ف۱۱۲ )

By Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ تم آدم ( علیہ السلام ) کو سجدۂ ( تعظیم ) کرو سو ان ( سب ) نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، وہ ( ابلیس ) جنّات میں سے تھا تو وہ اپنے رب کی طاعت سے باہر نکل گیا ، کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر دوست بنا رہے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں ، یہ ظالموں کے لئے کیا ہی برا بدل ہے ( جو انہوں نے میری جگہ منتخب کیا ہے )