Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

धरती पर जो कुछ है उसे तो हम ने उस की शोभा बनाई है, ताकि हम उन की परीक्षा लें कि उन में कर्म की दृष्टि से कौन उत्तम है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًہم نے زمین پر جو کچھ ہے اس کی زینت بنایاہے تاکہ ہم انہیں آزمائیں کہ اُن میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

روئے زمین پر جو کچھ ہے ، ہم نے اس کو زمین کیلئے سنگار بنایا ہے ، تاکہ ہم لوگوں کا امتحان کریں کہ ان میں اچھے عمل کرنے والا کون بنتا ہے؟

By Hussain Najfi

بے شک جو کچھ زمین پر ہے ہم نے اسے زمین کی زینت بنایا ہے ۔ تاکہ ہم ان لوگوں کو آزمائیں کہ عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے ۔

By Moudoodi

واقعہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ سروسامان بھی زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے تاکہ ان لوگوں کو آزمائیں ان میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

بے شک ہم نے جو چیزیں زمین میں ہیں ان کو زمین کے لیے زینت وآرائش ( کاذریعہ ) بنایا ہے تاکہ ہم انہیں آزمائیں کہ ان میں سے کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ روئے زمین پر جتنی چیزیں ہیں ہم نے انہیں زمین کی سجاوٹ کا ذریعہ اس لیے بنایا ہے تاکہ لوگوں کو آزمائیں کہ ان میں کون زیادہ اچھا عمل کرتا ہے ۔ ( ١ )

By Noor ul Amin

جوکچھ زمین پر موجودہے اسے ہم نے اس کی زینت بنادیا ہے تاکہ ہم انسان کو آزمائیں کہ ا ن میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے

By Kanzul Eman

بیشک ہم نے زمین کا سنگھار کیا جو کچھ اس پر ہے ( ف۱۰ ) کہ انھیں آزمائیں ان میں کس کے کام بہتر ہیں ( ف۱۱ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے اُن تمام چیزوں کو جو زمین پر ہیں اس کے لئے باعثِ زینت ( و آرائش ) بنایا تاکہ ہم ان لوگوں کو ( جو زمین کے باسی ہیں ) آزمائیں کہ ان میں سے بہ اِعتبارِ عمل کون بہتر ہے