और रहा वह लड़का, तो उस के माँ-बाप ईमान पर थे। हमें आशंका हुई कि वह सरकशी और कुफ़्र से उन्हें तंग करेगा
اوررہا لڑکا ، تواس کے والدین مومن تھے، چنانچہ ہمیں اندیشہ ہواکہ وہ ان دونوں کوسرکشی اور کفر میں پھنسا دے گا۔
رہا لڑکا تو اس کے ماں باپ باایمان تھے ۔ ہمیں اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ بڑا ہوکر سرکشی وناشکری سے ان پر تعدی نہ کرے ۔
اور جہاں تک اس بچے کا معاملہ ہے تو اس کے ماں باپ مؤمن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ ( بڑا ہوکر ) ان کو بھی سرکشی اور کفر میں مبتلا کر دے گا ۔
رہا وہ لڑکا ، تو اس کے والدین مومن تھے ، ہمیں اندیشہ ہو ا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گا ،
اور جہاں تک لڑکے کا تعلق ہے تو اس کے ماں باپ مومن تھے ، پس ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ ( بڑا ہوکر ) کہیں یہ ان دونوں کو سرکشی اور کفر پر مجبور نہ کردے ۔
اور لڑکے کا معاملہ یہ تھا کہ اس کے ماں باپ مومن تھے ، اور ہمیں اس بات کا اندیشہ تھا کہ یہ لڑکا ان دونوں کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے ۔
اور لڑکے کاقصہ یہ ہے کہ اس کے والدین مومن تھے ہمیں خوف ہواکہ لڑکا ( بڑا ہوکر ) اپنی سرکشی اور کفرسے ان پر کوئی مصیبت نہ کھڑی کرے
اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ مسلمان تھے تو ہمیں ڈر ہوا کہ وہ ان کو سرکشی اور کفر پر چڑھاوے ( ف۱۷۰ )
اور وہ جو لڑکا تھا تو اس کے ماں باپ صاحبِ ایمان تھے پس ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ ( اگر زندہ رہا تو کافر بنے گا اور ) ان دونوں کو ( بڑا ہو کر ) سرکشی اور کفر میں مبتلا کر دے گا