वे तुम से ज़ुलक़रनैन के विषय में पूछते हैं। कह दो, "मैं तुम्हें उस का कुछ वृतान्त सुनाता हूँ।"
اور وہ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں۔آپ کہہ دیں کہ اُس کاکچھ حال جلدہی میں تمہارے سامنے پڑھ کر سناؤں گا۔
اور وہ تم سے ذوالقرنین کے بابت سوال کرتے ہیں ۔ کہہ دو: میں تم کو اس کا کچھ سبق آموز احوال سناؤں گا ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) لوگ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں عنقریب ان کا کچھ حال تمہیں سناتا ہوں ۔
اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ 61 ان سے کہو ، میں اس کا کچھ حال تم کو سناتا ہوں ۔ 62
اور ( اے پیغمبرﷺ ) یہ لوگ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں تو آپ فرمادیجیے کہ میں ( بھی ) اس کا ( کسی قدر ) حال تمہارے سامنے بیان کرتا ہوں ۔
اور یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ ( ٤٢ ) کہہ دو کہ : میں ان کا کچھ حال تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں ۔
لوگ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ میں اس کے حالا ت سے متعلق کچھ آیات تمہیں سناتا ہوں
اور تم سے ( ف۱۷۹ ) ذوالقرنین کو پوچھتے ہیں ( ف۱۸۰ ) تم فرماؤ میں تمہیں اس کا مذکور پڑھ کر سناتا ہوں ،
اور ( اے حبیبِ معظّم! ) یہ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، فرما دیجئے: میں ابھی تمہیں اس کے حال کا تذکرہ پڑھ کر سناتا ہوں