"ऐ यह्याऔ! किताब को मज़बूत थाम ले।" हम ने उसे बचपन ही में निर्णय-शक्ति प्रदान की,
۔’’اے یحییٰ!کتاب کومضبوطی سے پکڑواورہم نے اسے بچپن میں دین کی سمجھ عطا کی تھی۔
اے یحییٰ! کتاب کو مضبوطی سے پکڑو اور ہم نے اس کو بچپن ہی میں قوتِ فیصلہ عطا فرمائی ۔
۔ ( جب حکم خدا کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا اور بڑھا تو ہم نے کہا ) اے یحییٰ! کتاب کو مضبوطی سے پکڑو اور ہم نے اسے بچپن ہی میں علم و حکمت سے نوازا ۔
“ اے یحیی ، کتاب الہی کو مضبوط تھام لے ۔ “ 9 ہم نے اسے بچپن ہی میں “ حکم “ 10 سے نوازا ۔
اے یحییٰ ( ہماری ) کتاب کو مضبوطی سے پکڑے رہو اور ہم نے انہیں بچپن میں ہی دانائی عطا فرمادی تھی ،
۔ ( پھر جب یحیی پیدا ہو کر بڑے ہوگئے تو ہم نے ان سے فرمایا ) اے یحیی ! کتاب کو مضبوطی سے تھام لو ۔ ( ٨ ) اور ہم نے بچپن ہی میں ان کو دانائی بھی عطا کردی تھی ۔
’’اے یحییٰ!آپ ( تورات ) کومضبوطی سے تھام لو‘‘ اور ہم نے اسے بچپن میں ہی فیصلہ کرنے کی صلا حیت عطاکردی تھی
اے یحییٰ کتاب ( ف۱٦ ) مضبوط تھام ، اور ہم نے اسے بچپن ہی میں نبوت دی ( ف۱۷ )
اے یحیٰی! ( ہماری ) کتاب ( تورات ) کو مضبوطی سے تھامے رکھو ، اور ہم نے انہیں بچپن ہی سے حکمت و بصیرت ( نبوت ) عطا فرما دی تھی