कहा, "सलाम है आपको! मैं आपके लिए रब से क्षमा की प्रार्थना करूँगा। वह तो मुझ पर बहुत मेहरबान है
اُس نے کہا: ’’آپ پر سلام ہو! میں ضرورہی اپنے رب سے آپ کے لیے بخشش کی دُعا کروں گا،یقیناوہ مجھ پرہمیشہ سے بہت مہربان ہے۔
ابراہیم نے کہا: اچھا ، میرا سلام! میں آپ کیلئے اپنے رب سے مغفرت مانگوں گا ، وہ میرے حال پر بڑا ہی مہربان ہے ۔
ابراہیم نے کہا: ( اچھا خدا حافظ ) آپ پر میرا سلام! میں عنقریب اپنے پروردگار سے آپ کے لئے مغفرت طلب کروں گا ۔ بےشک وہ مجھ پر بڑا مہربان ہے ۔
ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا “ سلام ہے آپ کو ۔ میں اپنے رب سے دعا کروں گا کہ آپ کو معاف کردے ، الف 27 میرا رب مجھ پر بڑا مہربان ہے ۔
۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا کہ سلام ہو آپ پر ، اب میں آپ کے لیے اپنے رب سے مغفرت مانگوں گا ، بے شک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہیں ۔
ابراہیم نے کہا : میں آپ کو ( رخصت کا ) سلام کرتا ہوں ۔ ( ٢٣ ) میں اپنے پروردگار سے آپ کی بخشش کی دعا کروں گا ۔ ( ٢٤ ) بیشک وہ مجھ پر بہت مہربان ہے ۔
ابراہیم نے کہا: ’’ ابا جان!تم پر سلام ہو ، میں اپنے رب سے آپ کے لئے بخشش مانگوں گابلاشبہ میرارب مجھ پر مہربان ہے
کہا بس تجھے سلام ہے ( ف۷٦ ) قریب ہے کہ میں تیرے لیے اپنے رب سے معافی مانگوں گا ( ف۷۷ ) بیشک وہ مجھ مہربان ہے ،
۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) کہا: ( اچھا ) تمہیں سلام ، میں اب ( بھی ) اپنے رب سے تمہارے لئے بخشش مانگوں گا ، بیشک وہ مجھ پر بہت مہربان ہے ( شاید تمہیں ہدایت عطا فرما دے )