Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब वह उन लोगों से और जिन्हें वे अल्लाह के सिवा पूजते थे उन से अलग हो गया, तो हम ने उसे इसहाक़ और याक़ूब प्रदान किए और हर एक को हम ने नबी बनाया

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توجب وہ اُن سے جُداہوگیااور جن کی وہ اﷲ تعالیٰ کوچھوڑ کرعبادت کرتے تھے توہم نے اُسے اسحاق اور یعقوب عطافرمائے اور ہر ایک کوہم نے نبی بنایا۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ ان کو اور ان چیزوں کو جن کو وہ خدا کے ماسوا پوجتے تھے ، چھوڑ کر الگ ہوگیا تو ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا کیے اور ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا ۔

By Hussain Najfi

پس جب وہ ان لوگوں کے اور ان کے خداؤں سے کنارہ کش ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق و یعقوب جیسی اولاد عنایت فرمائی اور ہم نے سب کو نبی بنایا ۔

By Moudoodi

پس جب وہ ان لوگوں سے اور ان کے معبودان غیر اللہ سے جدا ہوگیا تو ہم نے اس کو اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو نبی بنایا

By Mufti Naeem

اور جب وہ ( ابراہیم ) ان ( لوگوں ) سے اور جن کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے ، جدا ہوئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے ( ان ) سب کو پیغمبر بنادیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ ان سے اور ان ( بتوں ) سے الگ ہوگئے جنہیں وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے ، تو ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب ( جیسی اولاد ) بخشی ، اور ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا ۔

By Noor ul Amin

پھرجب ابراہیم نے انہیں چھوڑدیااوران کو بھی جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے توہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کیا ، ان سب کو ہم نے نبی بنایا تھا

By Kanzul Eman

پھر جب ان سے اور اللہ کے سوا ان کے معبودوں سے کنارہ کر گیا ( ف۸۱ ) ہم نے اسے اسحاق ( ف۸۲ ) اور یعقوب ( ف۸۳ ) عطا کیے ، اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے والا کیا ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب ابراہیم ( علیہ السلام ) ان لوگوں سے اور ان ( بتوں ) سے جن کی وہ اﷲ کے سوا پرستش کرتے تھے ( میل ملاپ چھوڑ کر ) بالکل جدا ہو گئے ( تو ) ہم نے انہیں اسحاق ( بیٹے ) اور یعقوب ( پوتے ، علیھما السلام ) سے نوازا ، اور ہم نے ہر ( دو ) کو نبی بنایا