तुम में से प्रत्येक को उस पर पहुँचना ही है। यह एक निश्चय पाई हुई बात है, जिसे पूरा करना तेरे रब के ज़िम्मे है।
اورتم میں سے ہرشخص اُس پر سے گزرنے والا ہے، یہ ہمیشہ سے آپ کے رب کی حتمی بات ہے جس کافیصلہ کیاہوا ہے ۔
اور ( ان کو حکم دیں گے کہ ) تم میں سے ہر ایک کو بہرحال اس میں داخل ہونا ہے ۔ یہ تیرے رب کے اوپر ایک طے شدہ امر واجب ہے ۔
اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو ( جو وہاں سے نہ گزرے ) یہ حتمی طے شدہ فیصلہ ہے جس کا پورا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمہ ہے ۔
تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو ، 44 یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پورا کرنا تیرے رب کا ذمہ ہے ۔
اور تم مین سے کوئی ( شخص ) نہیں مگر اسے اس ( دوزخ ) پر گزرنا ہوگا ، یہ آپ ﷺ کے رب کے اعتبار سے لازم ہے جو پورا ہوکر رہے گا ۔
اور تم میں سے کوئی نہیں ہے جس کا اس ( دوزخ ) پر گذر نہ ہو ۔ ( ٣٤ ) اس بات کا تمہارے پروردگار نے حتمی طور پر ذمہ لے رکھا ہے ۔
اور تم میں سے ہر شخص اس پر سے ضرورگزرے گایہ طے شدہ بات ہےجو آپ کے رب کے ذمہ ہے
اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو ( ف۱۱۹ ) تمہارے رب کے ذمہ پر یہ ضرور ٹھہری ہوئی بات ہے ( ف۱۲۰ )
اور تم میں سے کوئی شخص نہیں ہے مگر اس کا اس ( دوزخ ) پر سے گزر ہونے والا ہے ، یہ ( وعدہ ) قطعی طور پر آپ کے رب کے ذمہ ہے جو ضرور پورا ہوکر رہے گا