Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर क्या तुम ने उस व्यक्ति को देखा जिस ने हमारी आयतों का इनकार किया और कहा, "मुझे तो अवश्य ही धन और सन्तान मिलने को है?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توکیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہاکہ مجھے تومال اور اولاد لازماًدیے ہی جاتے رہیں گے؟

By Amin Ahsan Islahi

بھلا دیکھا تم نے اس کو جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور دعویٰ کیا کہ میں آخرت میں بھی مال اور اولاد سے نوازا جاؤں گا؟

By Hussain Najfi

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے مال ضرور دیا جائے گا اور اولاد بھی ۔

By Moudoodi

پھر تو نے دیکھا اس شخص کو جو ہماری آیات کو ماننے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو مال اور اولاد سے نوازا ہی جاتا رہوں گا ؟ 47

By Mufti Naeem

پس کیا آپ ﷺ نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہا کہ مجھے ( آخرت میں بھی ) ضرور بالضرور مال واولاد دی جائے گی ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں کو ماننے سے انکار کیا ، اور یہ کہا ہے کہ : مجھے مال اور اولاد ( آخرت میں بھی ) ضرور ملیں گے ۔ ( ٣٥ )

By Noor ul Amin

بھلاآ پ نے اس شخص پر بھی غور کیا جوہماری آیات کا منکرہے اور کہتا ہے کہ مجھے ( آخرت میں بھی ) مال اور اولاد ضرور دیا جائے گا؟

By Kanzul Eman

تو کیا تم نے اسے دیکھا جو ہماری آیتوں سے منکر ہوا اور کہتا ہے مجھے ضرور مال و اولاد ملیں گے ( ف۱۳۳ )

By Tahir ul Qadri

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا: مجھے ( قیامت کے روز بھی اسی طرح ) مال و اولاد ضرور دیئے جائیں گے