उनके दिलों में (निफ़ाक़) की बीमारी है तो अल्लाह ने उनकी बीमारी को बढ़ा दिया और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है, इस वजह से कि वे झूठ कहते थे।
اُن کے دلوں میں ہی ایک بیماری ہے تواللہ تعالیٰ نے اُن کوبیماری میں زیادہ کردیا اوراُن کے لیے دردناک عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔
ان کے دلوں میں روگ تھا تو اللہ نے ان کے روگ کو بڑھادیا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ، وجہ اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں ۔
ان کے دلوں میں ( نفاق ) کی ایک بیماری ہے ۔ سو اللہ نے ان کی بیماری اور بڑھا دی ہے اور ان کے ( مسلسل ) جھوٹ بولنے کی وجہ سے ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
ان کے دلوں میں ایک بیماری ہے جسے اللہ نے اور زیادہ بڑھا دیا 12 ، اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں ، اس کی پاداش میں ان کے لئے درد ناک سزا ہے ۔
ان کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے پس اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کی بیماری کو ( اور ) بڑھادیا اور ان کے لیے یہ سبب اس کے کہ جھوٹ بولا کرتے تھے دردناک عذاب ہے ۔
ان کے دلوں میں روگ ہے چنانچہ اللہ نے ان کے روگ میں اور اضافہ کردیا ہے ( ١٢ ) اور ان کے لئے دردناک سزا تیار ہے ، کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے
ایسے لوگوں کے دل میں ( نفاق کا ) مرض ہے جسے اللہ نے زیادہ بڑھادیا ہے اور وہ جھوٹ بک رہے ہیں اس کے عوض ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا
ان کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۱٤ ) تو اللہ نے ان کی بیماری اور بڑھائی اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ، بدلا ان کے جھوٹ کا ۔ ( ف۱۵ )
ان کے دلوں میں بیماری ہے ، پس اللہ نے ان کی بیماری کو اور بڑھا دیا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔ اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے