Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम आपस में एक-दूसरे के माल को नाहक़ तौर पर न खाओ और उनको हाकिमों तक न पहुँचाओ; ताकि दूसरों के माल का कोई हिस्सा ज़ालिमाना तरीक़े पर खा जाओ, हालाँकि तुम उसको जानते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراپنے مال آپس میں باطل طریقے سے نہ کھاؤاورنہ ان کو حاکموں کی طرف لے جاؤ تاکہ لوگوں کے مالوں میں سے ایک حصہ گناہ کے ساتھ کھاجاؤ، حالانکہ تم جانتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم آپس میں ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقہ سے نہ کھاؤ اور اس کو حکام رسی کا ذریعہ نہ بناؤ کہ اس طرح دوسرے کے مال کا کچھ حصہ حق تلفی کرکے ہڑپ کرسکو ، درآنحالیکہ تم اس حق تلفی کو جانتے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور تم آپس میں ایک دوسرے کا مال غلط طریقہ سے نہ کھاؤ ۔ اور نہ ہی ( رشوت کے طور پر ) وہ ( مال ) اس غرض سے حکام تک پہنچاؤ تاکہ گناہ کے طور پر لوگوں کا کچھ مال تم بھی خوردبرد کر جاؤ ۔ درآنحالیکہ تم جانتے ہو ۔

By Moudoodi

اور تم لوگ نہ تو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناروا طریقہ سے کھاؤ اور نہ حاکموں کے آگے ان کو اس غرض کے لیے پیش کرو کہ تمہیں دوسروں کے مال کا کوئی حصہ قصداً ظالمانہ طریقے سے کھانے کا موقع مل جائے ۔ 197 ؏۲۳

By Mufti Naeem

اور ( اے ایمان والو! ) تم لوگ اپنے ( لوگوں ) کے مالوں کو آپس میں ناحق طریقے سے نہ کھاؤ اور اس غرض سے ان ( مقدمات ) کو حاکموں کے پاس نہ لے جاؤ کہ تم گناہ کرتے ہوئے لوگوں کے مالوں کا کچھ حصہ کھاجاؤ حالانکہ تمہیں معلوم بھی ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقوں سے نہ کھاؤ ، اور نہ ان کا مقدمہ حاکموں کے اس سے غرض سے لے جاؤکہ لوگوں کے مال کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ہڑپ کرنے کا گناہ کرو ۔

By Noor ul Amin

اور آپس میں ایک دوسرے کامال ، باطل طریقوں سے نہ کھائو ، نہ ہی ایسے مقدمات اس غرض سے حکام تک لے جائو کہ تم دوسروں کے مال کاکچھ ناحق طور پر ہضم کر جائو ، حالانکہ حقیقت حال تمہیں معلوم ہوتی ہے

By Kanzul Eman

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ اور نہ حاکموں کے پاس ان کا مقدمہ اس لئے پہنچاؤ کہ لوگوں کا کچھ مال ناجائز طور پر کھاؤ ( ف۳٤۳ ) جان بوجھ کر ،

By Tahir ul Qadri

اور تم ایک دوسرے کے مال آپس میں ناحق نہ کھایا کرو اور نہ مال کو ( بطورِ رشوت ) حاکموں تک پہنچایا کرو کہ یوں لوگوں کے مال کا کچھ حصہ تم ( بھی ) ناجائز طریقے سے کھا سکو حالانکہ تمہارے علم میں ہو ( کہ یہ گناہ ہے )