और अल्लाह की राह में उन लोगों से लड़ो जो लड़ते हैं तुमसे, और ज़्यादती न करो; अल्लाह ज़्यादती करने वालों को पसंद नहीं करता।
اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ان سے لڑوجوتم سے لڑتے ہیں اور زیادتی نہ کرو،یقیناًاﷲ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔
اور اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جنگ کرو ، جو تم سے جنگ کریں اور حد سے بڑھنے والے نہ بنو ۔ بیشک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔
اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑیں ۔ اور زیادتی نہ کرو ۔ کیونکہ یقینا اللہ زیادتی کرنے والوں کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ۔
اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو ، جو تم سے لڑتے ہیں200 ، مگر زیادتی نہ کرو کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا 201 ۔
اور ( اے ایمان والو! ) تم اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میں ان لوگوں سے قتال کرو جو تم سے قتال کرتے ہیں اور حد سے آگے نہ بڑھو ، بے شک حد سے آگے بڑھ جانے والوں کو اﷲ ( تعالیٰ ) پسند نہیں فرماتے ۔
اور ان لوگوں سے اللہ کے راستے میں جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں اور زیادتی نہ کرو ، یقین جانو کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ، ( ١٢١ )
اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جنگ کروجو تم سے جنگ کرتے ہیں مگرزیادتی نہ کرنا کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں کو قطعاً پسندنہیں کرتا ہے
اور اللہ کی راہ میں لڑو ( ف۳٤۸ ) ان سے جو تم سے لڑتے ہیں ( ف۳٤۹ ) اور حد سے نہ بڑھو ( ف۳۵۰ ) اللہ پسند نہیں رکھتا حد سے بڑھنے والوں کو ،
اور اﷲ کی راہ میں ان سے جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں ( ہاں ) مگر حد سے نہ بڑھو ، بیشک اﷲ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں فرماتا