Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम उनसे जंग करो यहाँ तक कि फ़ित्ना बाक़ी न रहे और दीन अल्लाह का हो जाए, फिर अगर वे बाज़ आ जाएं तो उसके बाद सख़्ती नहीं है मगर ज़ालिमों पर।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ان سے لڑویہاں تک کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہے اوردین اﷲ تعالیٰ کے لیے ہوجائے، پھراگروہ بازآجائیں توظالموں کے سوا کسی پرکوئی زیادتی نہ ہوگی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے جنگ کرو ، یہاں تک کہ فتنی باقی نہ رہ جائے اور دین اللہ کا ہوجائے اور اگر یہ باز آجائیں تو پھر اقدام صرف ان کے خلاف جائز ہے ، جو ظالم ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ان سے اس وقت تک جنگ جاری رکھو جب تک تمام فتنہ و فساد ختم نہ ہو جائے اور دین ( و اطاعت ) صرف اللہ کے لئے نہ رہ جائے ہاں اگر وہ جنگ سے باز آجائیں تو پھر ظلم و زیادتی کرنے والوں کے سوا کسی پر زیادتی نہیں کی جا سکتی ۔

By Moudoodi

تم ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کے لیے ہو جائے ۔ 204 پھر اگر وہ باز آجائیں ، تو سمجھ لو کہ ظالموں کے سوا اور کسی پر دست درازی روا نہیں ۔ 205

By Mufti Naeem

اور تم ان سے ( برابر ) قتال کرو یہاں تک کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہے اور دین صرف اﷲ ( تعالیٰ ) کا ہوجائے ، پس اگر وہ باز آجائیں تو ظالموں کے سوا کسی پر کوئی زیادتی ( کی سزا ) نہیں ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور تم ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کا ہوجائے ( ١٢٣ ) پھر اگر وہ باز آجائیں تو ( سمجھ لو کہ ) تشدد سوائے ظالموں کے کسی پر نہیں ہونا چاہئے ۔

By Noor ul Amin

اوران سے جنگ کروحتیٰ کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کے لئے ہو جائے ، پھراگروہ باز آ جائیں ( تو تم بھی رک جائو ) اسلئے کہ زیادتی توصرف ظالموں پر ہی ہے

By Kanzul Eman

اور ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے اور ایک اللہ کی پوجا ہو پھر اگر وہ باز آئیں ( ف۳۵۸ ) تو زیادتی نہیں مگر ظالموں پر ،

By Tahir ul Qadri

اور ان سے جنگ کرتے رہو حتٰی کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہے اور دین ( یعنی زندگی اور بندگی کا نظام عملًا ) اﷲ ہی کے تابع ہو جائے ، پھر اگر وہ باز آجائیں تو سوائے ظالموں کے کسی پر زیادتی روا نہیں