Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह की राह में ख़र्च करो और अपने आप को हलाकत में न डालो, और काम अच्छी तरह करो, बेशक अल्लाह अच्छी तरह काम करने वालों को पसंद करता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرواوراپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اورنیکی کرو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو تباہی میں نہ جھونکو اور انفاق خوبی کے ساتھ کرو ۔ بیشک اللہ خوبی کے ساتھ کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور خدا کی راہ میں ( مال و جان ) خرچ کرو اور ( اپنے آپ ) کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور اچھا کام کرو ۔ یقینا اللہ اچھے کام کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو ۔ 207 احسان کا طریقہ اختیار کرو کہ اللہ محسنوں کو پسند کرتا ہے ۔ 208

By Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں ( مال ) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیک کام کیا کرو ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) نیک کام کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے راستے میں مال خرچ کرو ، اور اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو ( ١٢٥ ) اور نیکی اختیار کرو ، بیشک اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراللہ کی راہ میں خرچ کرواوراپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالواور احسان کاطریقہ اختیارکرو کہ اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو ( ف۳٦۰ ) اور اپنے ہاتھوں ، ہلاکت میں نہ پڑو ( ف۳٦۱ ) اور بھلائی والے ہو جاؤ بیشک بھلائی والے اللہ کے محبوب ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور اﷲ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہی ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو ، اور نیکی اختیار کرو ، بیشک اﷲ نیکوکاروں سے محبت فرماتا ہے