Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वह ज़ात जिसने ज़मीन को तुम्हारे लिए बिछौना बनाया और आसमान को छत बनाया, और उतारा आसमान से पानी और उस से पैदा किए फल तुम्हारी ग़िज़ा के लिए, पस तुम किसी को अल्लाह के बराबर न ठहराओ हालाँकि तुम जानते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ ذات جس نے تمہارے لیے زمین کوفرش اورآسمان کو چھت بنایااورآسمان سے پانی نازل کیا،پھراس سے تمہارے رزق کے لئے کئی طرح کے پھل پیداکیے،چنانچہ جب تم یہ جانتے ہوتواﷲ تعالیٰ کاکوئی شریک نہ بناؤ۔

By Amin Ahsan Islahi

( اس کی بندگی ) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور اتارا آسمان سے پانی اور اس سے پیدا کیے پھل تمہاری روزی کیلئے ۔ تو تم اللہ کے ہم سر نہ ٹھہرائو ، درآنحالیکہ تم جانتے ہو ۔

By Hussain Najfi

وہی ( پروردگار ) جس نے تمہارے لئے زمین کا فرش بچھایا اور آسمان کا شامیانہ لگایا ( اور اسے چھت بنایا ) اور آسمان ( بلندی ) سے پانی برسایا ۔ اس سے تمہاری روزی کے لئے کچھ پھل برآمد کئے سو جان بوجھ کر ( کسی کو ) اللہ کا ہمسر و شریک نہ بناؤ ۔

By Moudoodi

وہی تو ہے جس نے تمھارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمھارے لیے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھہراؤ ۔

By Mufti Naeem

جس نے زمین کو تمہارے لیے بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اُتارا پھر اس کے ذریعے پھلوں سے تمہارے لیے روزی نکالی ، پس اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے مقابل ( معبود ) نہ ٹھہراؤ حالانکہ تمہیں معلوم ( بھی ) ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( وہ پروردگار ) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا ، اور آسمان کو چھت اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعے تمہارے رزق کے طور پر پھل نکالے ، لہذا اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ جبکہ تم ( یہ سب باتیں ) جانتے ہو ( ١٨ )

By Noor ul Amin

( اللہ ) جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اُتارکراس سے پھل پیداکر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقررنہ کرو

By Kanzul Eman

جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا ( ف۳۵ ) تو اس سے کچھ پھل نکالے تمہارے کھانے کو ۔ تو اللہ کے لئے جان بوجھ کر برابر والے نہ ٹھہراؤ ( ف۳٦ )

By Tahir ul Qadri

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمانوں کی طرف سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعے تمہارے کھانے کے لئے ( انواع و اقسام کے ) پھل پیدا کئے ، پس تم اللہ کے لئے شریک نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم ( حقیقتِ حال ) جانتے ہو