और मुशरिक औरतों से निकाह न करो जब तक कि वे ईमान न लाएं, और कोई भी मोमिन बाँदी बेहतर है किसी भी मुशरिक औरत से, अगरचे वह तुमको अच्छी मालूम हो, और अपनी औरतों को मुशरिक मर्दों के निकाह में न दो जब तक कि वे ईमान न लाएं, कोई भी मोमिन ग़ुलाम बेहतर है एक (आज़ाद) मुशरिक से अगरचे वह तुमको भला लगे, वे लोग आग की तरफ़ बुलाते हैं जबकि अल्लाह जन्नत की तरफ़ और बख़्शिश की तरफ़ बुलाता है अपनी तौफ़ीक़ से, और अपने अहकाम लोगों के लिए खोल कर बयान करता है; ताकि वे नसीहत पकड़ें।
اورتم مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروجب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں اور مومن لونڈی ایک مشرک عورت سے بہترہے اگرچہ مشرکہ تمہیں اچھی لگے اورنہ ہی اپنی عورتوں کو مشرک مردوں کے نکاح میں دو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں اورمومن غلام مشرک مردسے بہترہے اگرچہ مشرک تمہیں اچھالگے وہ لوگ آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اپنے حکم سے جنت اورمغفرت کی طرف بلاتاہے اوروہ لوگوں کے لئے اپنی آیات کھول کربیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
اور مشرکہ عورتوں سے ، جب تک وہ ایمان نہ لائیں ، نکاح نہ کرو ۔ ایک مؤمنہ لونڈی ایک ( آزاد ) مشرکہ سے بہتر ہے ، اگرچہ وہ تمہیں بھلی لگے اور مشرکوں کو جب تک وہ ایمان نہ لائیں ( اپنی عورتیں ) نکاح میں نہ دو ۔ ایک مؤمن غلام ایک مشرک سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بھلا لگے ۔ یہ لوگ دوزخ کی طرف بُلانے والے ہیں اور اللہ ، اپنی توفیق بخشی سے ، جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور اپنی آیتیں لوگوں کیلئے واضح کرتا ہے ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔
۔ ( اے مسلمانو! ) خبردار مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو ۔ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ( کیونکہ ) ایک مؤمنہ کنیز مشرکہ ( آزاد عورت ) سے اچھی ہے اگرچہ ( حسن و جمال میں ) تمہیں کتنی ہی بھلی معلوم ہو ۔ اور مشرک مردوں کے نکاح میں اس وقت تک نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ بے شک مسلمان غلام مشرک ( آزاد شوہر ) سے بہتر ہے ۔ اگرچہ وہ ( مشرک ) تمہیں کتنا ہی بھلا معلوم ہو ۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور خدا اپنے حکم سے ( تمہیں ) جنت اور مغفرت ( بخشش ) کی طرف بلاتا ہے ۔ اور اپنے احکام کو لوگوں کے سامنے واضح طور پر بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں ( اثر لیں ) ۔
تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا ، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ایک مومن لونڈی مشرک شریف زادی سے بہتر ہے ، اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو ۔ اور اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا ، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ایک مومن غلام مشرک شریف سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو ۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں237 اور اللہ اپنے اذن سے تم کو جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور وہ اپنے احکام واضح طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے ، توقع ہے کہ وہ سبق لیں گے اور نصیحت قبول کریں گے ۔ ؏۲۷
اور ( اے ایمان والو! ) مشرک عورتوں سے ایمان لانے تک نکاح نہ کرو اور البتہ ایک ایمان والی باندی مشرک عورت سے اگرچہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے ( تب بھی ) بہت بہتر ہے ، اور ( مسلمان عورتوں کا ) مشرک مَردوں سے ان کے ایمان لانے تک نکاح نہ کرو ، اور البتہ ایک مومن غلام مشرک مَرد سے اگرچہ وہ تمہیں اچھا بھی لگے ( تب بھی ) بہت بہتر ہے ، یہ ( مشرکین ) آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف دعوت دیتے ہیں اور وہ لوگوں کے لیے اپنی آیات کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
اور مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ یقینا ایک مومن باندی کسی بھی مشرک عورت سے بہتر ہے ، خواہ وہ مشرک عورت تمہیں پسند آرہی ہو ، اور اپنی عورتوں کا نکاح شمرک مردوں سے نہ کراؤ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ اور یقینا ایک مومن غلام کسی بھی مشرک مرد سے بہتر ہے خواہ وہ مشرک مرد تمہیں پسند آرہا ہو ۔ یہ سب دوزخ کی طرف بلاتے ہیں جبکہ اللہ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور اپنے احکام لوگوں کے سامنے صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
اور مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروجب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ، ایک مومن لونڈی آزاد مشرکہ ( عورت ) سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بھلی لگے ، اور مشرک مردوں سے ( اپنی عورتوں کا ) نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ، ایک مومن غلام ، آزاد مشرک ( مرد ) سے بہترہے خواہ تمہیں وہ اچھالگے ، یہ مشرک لوگ تو تمہیں جہنم کی طرف بلاتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ اپنے اذن سے تمہیں جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور وہ اپنے احکام اسی انداز سے کھول کھول کربیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں
اور شرک والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہوجائیں ( ف٤۱۳ ) اور بیشک مسلمان لونڈی مشرکہ سے اچھی ہے ( ف٤۳۲ ) اگرچہ وہ تمہیں بھاتی ہو اور مشرکوں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں ( ف٤۳۳ ) اور بیشک مسلمان غلام مشرک سے اچھا ہے اگرچہ وہ تمہیں بھاتا ہو ، وہ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں ( ف٤۳٤ ) اور اللہ جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے اپنے حکم سے اور اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں ،
اور تم مشرک عورتوں کے ساتھ نکاح مت کرو جب تک وہ مسلمان نہ ہو جائیں ، اور بیشک مسلمان لونڈی ( آزاد ) مشرک عورت سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں بھلی ہی لگے ، اور ( مسلمان عورتوں کا ) مشرک مردوں سے بھی نکاح نہ کرو جب تک وہ مسلمان نہ ہو جائیں ، اور یقیناً مشرک مرد سے مؤمن غلام بہتر ہے خواہ وہ تمہیں بھلا ہی لگے ، وہ ( کافر اور مشرک ) دوزخ کی طرف بلاتے ہیں ، اور اﷲ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور اپنی آیتیں لوگوں کے لئے کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں