Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह तुम्हारी बे-इरादा क़समों पर तुमको नहीं पकड़ता मगर वह उस काम पर पकड़ता है जो तुम्हारे दिल करते हैं; और अल्लाह बहुत बख़्शने वाला, बड़ा बुर्दबार है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ تمہاری لغوقسموں پرتمہیں نہیں پکڑتا،وہ اس کی وجہ سے تمہیں پکڑتاہے جو تمہارے دلوں نے کمایااوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت بردبار ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ تم سے تمہاری عادی قسموں کے باب میں تو کوئی مواخذہ نہیں کرے گا ، لیکن ان قسموں کے باب میں تم سے ضرور مواخذہ کرے گا ، جو تمہارے دل کے ارادے کا نتیجہ ہیں اور اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے ۔

By Hussain Najfi

خدا تمہاری لایعنی ( غیر ارادی ) قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا ۔ لیکن جو قسمیں تم دل سے کروگے ( کھاؤ گے ) اس کا مواخذہ کرے گا اور خدا بڑا بخشنے والا اور بڑا برداشت کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

جو بے معنی قسمیں تم بلا ارادہ کھا لیا کرتے ہو ، ان پر اللہ گرفت نہیں کرتا ، 244 مگر جو قسمیں تم سچے دل سے کھاتے ہو ، ان کی باز پرس وہ ضرور کرے گا ۔ اللہ بہت درگزر کرنے والا اور بردبار ہے ۔

By Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) تمہاری لغو قسموں پر تمہاری پکڑ نہیں فرماتے اور لیکن ان ( قسموں ) میں جو تم نے دلی ارادے سے کھائیں وہ تمہاری پکڑ فرمائیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے بردباد ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اوللہ تمہارہ لغو قسموں پر تمہاری گرفت نہیں کے گا ( ١٤٧ ) البتہ جو قسمیں تم نے اپنے دلوں کے ارادے سے کھائی ہوں گی ان پر گفرت کرے گا ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ تمہاری لغو ( بلا ارادہ یاعادتاً ) قسموں پر گرفت نہیں کرے گالیکن جو تم سچے دل سے قسم کھاتے ہواس پر ضرورگرفت کرے گااوراللہ بہت بخشنے والا اور بردبار ہے

By Kanzul Eman

اور تمہیں نہیں پکڑتا ان قسموں میں جو بے ارادہ زبان سے نکل جائے ہاں اس پر گرفت فرماتا ہے جو کام تمہارے دلوں نے کئے ( ف٤۳۹ ) اور اللہ بخشنے والا حلم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اﷲ تمہاری بے ہودہ قَسموں پر تم سے مؤاخذہ نہیں فرمائے گا مگر ان کا ضرور مؤاخذہ فرمائے گا جن کا تمہارے دلوں نے ارادہ کیا ہو ، اور اﷲ بڑا بخشنے والا بہت حلم والا ہے