Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अगर तुमको (दुश्मन का) अंदेशा हो तो पैदल या सवारी पर (पढ़ लो), फिर जब मुतमइन हो जाओ तो अल्लाह को उस तरीक़ा पर याद करो जो उसने तुमको सिखाया है, जिसको तुम नहीं जानते थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراگر تمہیں خوف ہوتوپیدل یاسوارہوکر پڑھ لو،پھرجب امن میں آجاؤ تو اﷲ تعالیٰ کوایسے ہی یاد کروجیسے اس نے تمہیں سکھایا ہے ،جسے تم نہیں جانتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر خطرے کی حالت میں ہو تو پیدل یا سوار ، جس صورت میں نماز ادا کرسکو ادا کرو ۔ پھر جب خطرہ دور ہوجائے تو اللہ کو اس طریقہ پر یاد کرو ، جو اس نے تم کو سکھایا ہے ، جس کو تم نہیں جانتے تھے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر تم خوف ( کی حالت ) میں ہو تو پھر پیدل ہو یا سوار ( جس طرح بھی ممکن ہو نمازپڑھ لو ) پھر جب تمہیں امن و اطمینان ہو جائے تو خدا کو اس طرح یاد کرو جس طرح اس نے تمہیں سکھا دیا ہے جو تم نہیں جانتے تھے ۔

By Moudoodi

بدامنی کی حالت ہو تو خواہ پیدل ہو ، خواہ سوار ، جس طرح ممکن ہو ، نماز پڑھو ۔ اور جب امن میسّر آجائے ، تو اللہ کو اس طریقے سے یاد کرو ، جو اس نے تمہیں سکھا دیا ہے ، جس سے تم پہلے ناواقف تھے ۔

By Mufti Naeem

پس اگر تمہیں ( دورانِ جنگ دشمن کے حملے کا ) خوف ہو تو پیدل یا سوار ( جس طرح ممکن ہو نماز ادا کرو ) پھر جب تم امن کی حالت میں ( واپس ) ہوجاؤ تو اﷲ ( تعالیٰ ) کو یاد کرو جس طرح اس نے تمیں وہ باتیں سکھائیں جو تمہیں معلوم نہیں تھیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہیں ( دشمن کا ) خوف لاحق ہو تو کھڑے کھڑے یا سوار ہونے کی حالت ہی میں ( نماز پڑھ لو ) ( ١٦٠ ) پھر جب تم امن کی حالت میں آجاؤ تو اللہ کا ذکر اس طریقے سے کرو جو اس نے تمہیں سکھایا ہے جس سے تم پہلے ناواقف تھے ۔

By Noor ul Amin

اگرتم حالت خوف میں ہوپیدل ہویا سوار ( جیسے ممکن ہو نماز اداکرو ) مگرجب امن میسر آجائے تواللہ کو یادکروجس طرح اس نے تمہیں سکھایا ہے جسے تم پہلے نہ جانتے تھے

By Kanzul Eman

پھر اگر خوف میں ہو تو پیادہ یا سوار جیسے بن پڑے پھر جب اطمینان سے ہو تو اللہ کی یاد کرو جیسا اس نے سکھایا جو تم نہ جانتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

پھر اگر تم حالتِ خوف میں ہو تو پیادہ یا سوار ( جیسے بھی ہو نماز پڑھ لیا کرو ) ، پھر جب تم حالتِ امن میں آجاؤ تو انہی طریقوں پر اﷲ کی یاد کرو جو اس نے تمہیں سکھائے ہیں جنہیں تم ( پہلے ) نہیں جانتے تھے