Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस अगर तुम यह न कर सको और हरगिज़ न कर सकोगे, तो डरो उस आग से जिसके ईंधन बनेंगे इंसान और पत्थर, वह तैयार की गई है काफ़िरों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراگرتم نے نہ کیااورتم ہرگزنہ کرسکوگے تواُس آگ سے ڈروجس کاایندھن انسان اورپتھر ہوں گے،جوکافروں کے لیے تیارکی گئی ہے

By Amin Ahsan Islahi

پر اگر تم نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکو گے تو اس آگ سے ڈرو ، جس کا ایندھن بنیں گے آدمی اور پتھر ، جو تیار ہے کافروں کیلئے ۔

By Hussain Najfi

لیکن اگر تم یہ کام نہ کر سکو اور ہرگز ایسا نہیں کر سکوگے تو پھر ( دوزخ کی ) اس آگ سے ڈرو ۔ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

By Moudoodi

لیکن 24 اگر تم نے ایسا نہ کیا ، اور یقینا کبھی نہیں کر سکتے ، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر 25 ، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے ۔

By Mufti Naeem

پس اگر تم ( ایسا ) نہ کرسکو اور تم ہرگز نہ کرسکوگے تو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ( اور ) جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے ڈرو

By Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر تم یہ کام نہ کرسکو اور یقینا کبھی نہیں کرسکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ( ١٩ )

By Noor ul Amin

پھراگرتم ایسانہ کرسکو اور یقیناتم نہیں کرسکو گے توپھراس جہنم سے ڈروجس کاایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے ، جو کافروں کے لئے تیارکی گئی ہے

By Kanzul Eman

پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہرگز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے ، جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ( ف ۳۹ ) تیار رکھی ہے کافروں کے لئے ۔ ( ف٤۰ )

By Tahir ul Qadri

پھر اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی ( یعنی کافر ) اور پتھر ( یعنی ان کے بت ) ہیں ، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے