Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कौन है जो अल्लाह को क़र्ज़ दे अच्छे तरीक़े पर कि अल्लाह उसको बढ़ा कर उसके लिए कई गुना कर दे, और अल्लाह ही तंगी भी पैदा करता है और कुशादगी भी, और तुम सब उसी की तरफ़ लौटाए जाओगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کون ہے وہ جواﷲ تعالیٰ کوقرضِ حسنہ دے؟سووہ اس کوبڑھاچڑھاکراس کے لیے کئی گناکر دے اوراﷲ تعالیٰ ہی تنگی اورکشادگی پیدا کرتا ہے اوراُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ دے کہ اللہ اس کو اس کیلئے کئی گنا بڑھائے؟ اللہ ہی ہے جو تنگ دستی بھی دیتا ہے اور کشادگی بھی دیتا ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹنا بھی ہے ۔

By Hussain Najfi

ہے کوئی ایسا جو خدا کو قرض حسنہ دے تاکہ خدا اسے کئی گُنا کرکے واپس کرے ۔ خدا ہی تنگی کرتا ہے اور وہی کشادگی دیتا ہے ۔ اور ( تم سب ) اسی کی طرف پلٹائے جاؤگے ۔

By Moudoodi

تم میں کون ہے جو اللہ کو قرض حَسَنہ دے 267 تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا چڑھا کر واپس کرے؟ گھٹانا بھی اللہ کے اختیار میں ہے اور بڑھانا بھی ، اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے ۔

By Mufti Naeem

کون ہے وہ جو اﷲ ( تعالیٰ ) کو قرضِ حسنہ دے پس اﷲ ( تعالیٰ ) اس کو اس شخص کے لیے بڑھا چڑھا کر بہت زیادہ عطا فرمائے گا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی تنگی کرتے اور کشادگی فرماتے ہیں اور اسی کی طرف تم ( سب ) لوٹائے جاؤ گے

By Mufti Taqi Usmani

کون ہے جو اللہ کو اچھے طریقے پر قرض دے ، تاکہ وہ اسے اس کے مفاد میں اتنا بڑھائے چڑھائے کہ وہ بدر جہاز یا دہ ہوجائے ؟ ( ١٦٤ ) اور اللہ ہی تنگی پیدا کرتا ہے ، اور وہی وسعت دیتا ہے ، اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹایا جائے گا ۔

By Noor ul Amin

کون ہے جو اللہ کو اچھا قرض دے تو اللہ اسے کئی گنابڑھا چڑھادے اور اللہ ہی ( لوگوں کارزق ) تنگ اور کشادہ کرتا ہے اور تمہیں اِسی کے ہاں لوٹ کرجانا ہے

By Kanzul Eman

ہے کوئی جو اللہ کو قرض حسن دے ( ف٤۹۲ ) تو اللہ اس کے لئے بہت گنُا بڑھا دے اور اللہ تنگی اور کشائش کرتا ہے ( ف٤۹۳ ) اور تمہیں اسی کی طرف پھر جانا ،

By Tahir ul Qadri

کون ہے جو اﷲ کو قرضِ حسنہ دے پھر وہ اس کے لئے اسے کئی گنا بڑھا دے گا ، اور اﷲ ہی ( تمہارے رزق میں ) تنگی اور کشادگی کرتا ہے ، اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے