जो लोग अपने माल अल्लाह की राह में ख़र्च करते हैं उनकी मिसाल ऐसी है जैसे एक दाना हो जिससे सात बालियाँ पैदा हों, हर बाली में सौ (100) दाने हों, और अल्लाह बढ़ाता है जिसके लिए चाहता है, और अल्लाह वुसअत वाला है, जानने वाला है।
جو اپنے مال اﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اُن کی مثال ایک دانے جیسی ہے جوسات خوشے اُگاتا ہے، ہرخوشے میں سودانے ہیں اور اﷲ تعالیٰ جس کے لیے چاہتاہے کئی گنا بڑھاتاہے اور اﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔
ان لوگوں کے مال کی تمثیل جو اپنے مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، اس دانے کے مانند ہے ، جس سے سات بالیاں پیدا ہوں اور اس کی ہر بالی میں سو دانے ہوں ۔ اللہ برکت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ اللہ بڑی گنجائش والا اور علم والا ہے ۔
جو لوگ خدا کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس ایک دانے کے مثل ہے جس نے ( اپنے بوئے جانے کے بعد ) سات بالیاں اگائیں اور ہر بالی میں سو دانے ہیں اور خدا جس کے لئے چاہتا ہے اور بڑھا دیتا ہے ( دونا کر دیتا ہے ) خدا بڑی وسعت والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔
298 جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں 299 ، ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے ، جیسے ایک دانا بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں ۔ اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہے ، افزونی عطا فرماتا ہے ۔ وہ فراخ دست بھی ہے اور علیم بھی ۔ 300
جو لوگ اپنے مالوں کو اﷲ ( تعالیٰ ) کے ساتے میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی سی مثال ہے جو سات بالیں اُگائے ( اور ) ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جس کے لیے چاہتے ہیں ( اجر کو ) اور بڑھا دیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بڑی وسعت والے بڑے علم والے ہیں ۔
جو لوگ اللہ کے راستے میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ سات بالیں اگائے ( اور ) ہر بال میں سو دانے ہوں ( ١٧٨ ) اور اللہ جس کے لیے چاہتا ہے ( ثواب میں ) کئی گنا اضافہ کردیتا ہے ، اللہ بہت وسعت والا ( اور ) بڑے علم والا ہے ۔
جولوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویاجائے جس سے سات بالیاں اگیں اور ہربالی میں سوسو دانے دانے ہوں اور اللہ جس کے لئے چاہے اس کا اجراس سے بھی بڑھادیتا ہے اور اللہ بڑافراخی والا ہے اور جاننے والا ہے
ان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ( ف۵٤۷ ) اس دانہ کی طرح جس نے اگائیاں سات بالیں ( ف۵٤۸ ) ہر بال میں سو دانے ( ف۵٤۹ ) اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا علم والا ہے ،
جو لوگ اﷲ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ( اس ) دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں ( اور پھر ) ہر بالی میں سو دانے ہوں ( یعنی سات سو گنا اجر پاتے ہیں ) ، اور اﷲ جس کے لئے چاہتا ہے ( اس سے بھی ) اضافہ فرما دیتا ہے ، اور اﷲ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے