Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम में से कोई यह पसंद करता है कि उसके पास खजूरों और अंगूरों का एक बाग़ हो, उसके नीचे से नहरें बह रही हों, उसमें उसके लिए हर क़िस्म के फल हों, और वह बूढ़ा हो जाए और उसके बच्चे अभी कमज़ोर हों, तब उस बाग़ पर एक बगूला आए जिसमें आग हो पस वह बाग़ जल जाए, इस तरह अल्लाह तुम्हारे लिए खोल कर निशानियाँ बयान करता है; ताकि तुम ग़ौर करो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاتم میں سے کوئی یہ پسندکرتاہے کہ اس کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں اس کے لیے اس میں ہرقسم کے پھل ہوں اوراس تک بڑھاپا آپہنچے؟ اوراس کے کمزور بچے ہوں،پھراس کو ایسا بگولاآپہنچے جس میں آگ بھی ہوتووہ جل جائے،اسی طرح اﷲ تعالیٰ تمہارے لیے کھول کرآیات بیان کرتاہے تاکہ تم غور وفکر کرو۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا تم میں سے کوئی بھی یہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو ، نیچے اس کے نہریں بہہ رہی ہوں ، اس میں اس کے واسطے ہر قسم کے پھل ہوں ، وہ بوڑھا ہوجائے اور اس کے بچے ابھی ناتواں ہوں اور باغ پر سموم کا بگولا پھر جاے اور وہ جل کر خاک ہوجائے؟ اللہ اس طرح اپنی باتیں تمہارے لئے واضح کرتا ہے ، تاکہ تم غور کرو ۔

By Hussain Najfi

تم میں سے کوئی بھی یہ بات پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں ، انگوروں کا ہرا بھرا گھنا باغ ہو جس کے نیچے نہریں جاری ہوں اور اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل اور میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا گھیر لے ۔ جبکہ اس کی ( چھوٹی چھوٹی ) کمزور و ناتواں اولاد ہو اور اچانک اس ( باغ ) کو ایک ایسا بگولہ اپنی لپیٹ میں لے لے جس میں آگ ہو جس سے وہ باغ جل کر رہ جائے ۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو ۔

By Moudoodi

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے پاس ایک ہرا بھرا باغ ہو ، نہروں سے سیراب ، کھجوروں اور انگوروں اور ہر قسم کے پھلوں سے لدا ہوا ہو ، اور وہ عین اس وقت ایک تیز بھگولے کی زد میں آکر جھلس جائے ، جبکہ وہ خود بوڑھا ہو اور اس کے کمسن بچے ابھی کسی لائق نہ ہوں؟ 307 اس طرح اللہ اپنی باتیں تمہارے سامنے بیان کرتا ہے ، شاید کہ تم غور و فکر کرو ۔ ؏۳٦

By Mufti Naeem

کیا تم میں سے کوئی شحص یہ چاہتا ہے کہ اس کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے سے نہریں جاری ہوں ، اسے اس سے ہر قسم کے پھل حاصل ہوتے ہوں اور ( پھر ) اس کا بڑھاپا اس حال میں آئے کہ اس کی کمزور ( ناتواں ) اولاد ہو پس اس باغ کو ایک بگولا جس میں آگ ہو پہنچ جائے پس اسے جلا ڈالے ، اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے نشانیاں کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ تم غوروفکر کرو

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں ( اور ) اس کو اس باغ میں اور بھی ہر طرح کے پھل حاصل ہوں ، اور بڑھاپے نے اسے آپکڑا ہو ، اور اس کے بچے ابھی کمزور ہوں ، اتنے میں ایک آگ سے بھرا بگوالا آکر اس کو اپنی زد میں لے لے اور پورا باغ جل کر رہ جائے ؟ ( ١٨١ ) اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور کرو ۔

By Noor ul Amin

کیا تم میں سے کوئی یہ پسندکرتا ہے اس کا کھجوراورانگورکاایک باغ ہوجسکے نیچے نہریں بہتی ہوں جس میں ہر طرف میوے پیدا ہوتے ہوں اور اسے بڑھاپاآلے اور اس کی اولادچھوٹی چھوٹی ہو ( ان حالات میں ) اس کے باغ کو ایک بگولاآلے جس میں آگ ہو اور وہ باغ کو جلا ڈالے؟اللہ تعالیٰ اِسی انداز میں اپنی آیات کو کھول کربیان کرتا ہے تاکہ تم ( ان میں ) غور وفکر کرو

By Kanzul Eman

کیا تم میں کوئی اسے پسند رکھے گا ( ف۵۵۹ ) کہ اس کے پاس ایک باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا ( ف۵٦۰ ) جس کے نیچے ندیاں بہتیں اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھلوں سے ہے ( ف۵٦۱ ) اور اسے بڑھاپا آیا ( ف۵٦۲ ) اور اس کے ناتواں بچے ہیں ( ف۵٦۳ ) تو آیا اس پر ایک بگولا جس میں آگ تھی تو جل گیا ( ف۵٦٤ ) ایسا ہی بیان کرتا ہے اللہ تم سے اپنی آیتیں کہ کہیں تم دھیان لگاؤ ( ف۵٦۵ )

By Tahir ul Qadri

کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں اس کے لئے اس میں ( کھجوروں اور انگوروں کے علاوہ بھی ) ہر قسم کے پھل ہوں اور ( ایسے وقت میں ) اسے بڑھاپا آپہنچے اور ( ابھی ) اس کی اولاد بھی ناتواں ہو اور ( ایسے وقت میں ) اس باغ پر ایک بگولا آجائے جس میں ( نِری ) آگ ہو اور وہ باغ جل جائے ( تو اس کی محرومی اور پریشانی کا عالم کیا ہو گا ) ، اسی طرح اﷲ تمہارے لئے نشانیاں واضح طور پر بیان فرماتا ہے تاکہ تم غور کرو ( سو کیا تم چاہتے ہو کہ آخرت میں تمہارے اعمال کا باغ بھی ریاکاری کی آگ میں جل کر بھسم ہو جائے اور تمہیں سنبھالا دینے والا بھی کوئی نہ ہو )