Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग अपने मालों को रात और दिन में, छुप-छुपा कर और खुलेआम ख़र्च करते हैं उनके लिए उनके रब के पास अज्र है, और उन पर न कोई ख़ौफ़ है और न वे ग़मगीन होंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جولوگ اپنے مال رات اور دن، چھپے اور کھلے خرچ کرتے ہیں تواُن کے لیے اُن کااجراُن کے رب کے پاس ہے اوراُن پر نہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غم زدہ ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اپنے مال رات اور دن ، پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں ، ان کیلئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے اور نہ ان کیلئے خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

جو لوگ اپنے مال رات اور دن میں خفیہ و علانیہ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے ہیں ان کا اجر و ثواب ان کے پروردگار کے پاس ہے ۔ ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

By Moudoodi

جو لوگ اپنے مال شب وروز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان کےلیے کسی خوف اور رنج کا مقام نہیں ۔

By Mufti Naeem

جو لوگ اپنے مالوں کو رات میں اور دن میں چھپا کر اور ظاہر کرکے خرچ کیا کرتے ہیں پس ان کے لیے ان کا اجر ان کے رب کے ہاں ( تیار ) ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اپنے مال دان رات خاموشی سے بھی اور علانیہ بھی خرچ کرتے ہیں وہ اپنے پروردگار کے پاس اپنا ثواب پائیں گے ، اور نہ انہیں کوئی خوف لاحق ہوگا ، نہ کوئی غم پہنچے گا ۔

By Noor ul Amin

جولوگ اپنے مال خرچ کرتے ہیں دن رات ، کھلے اور چھپے انہیں اپنے رب سے اس کا اجرضرور مل جائے گاایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

By Kanzul Eman

وہ جو اپنے مال خیرات کرتے ہیں رات میں اور دن میں چھپے اور ظاہر ( ف۵۸۳ ) ان کے لئے ان کا نیگ ( انعام ، حصہ ) ہے ان کے رب کے پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم ،

By Tahir ul Qadri

جو لوگ ( اﷲ کی راہ میں ) شب و روز اپنے مال پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں تو ان کے لئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے اور ( روزِ قیامت ) ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے