ऐ बनी-इस्राईल! मेरे उस एहसान को याद करो जो मैंने तुम्हारे ऊपर किया और इस बात को कि मैंने तुमको दुनिया वालों पर फ़ज़ीलत दी।
اے بنی اسرائیل!یادکرو میری نعمت کوجومیں نے تمہیں عطاکی تھی اور یقینامیں نے تمہیں جہانوں پر فضیلت عطاکی تھی
اے بنی اسرائیل! میری اس نعمت کو یاد کرو ، جو میں نے تم پر کی اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا والوں پر فضیلت دی ہے ۔
اے بنی اسرائیل! میری وہ نعمت یاد کرو جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا جہاں کے لوگوں پر فضیلت دی ۔
اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میری اس نعمت کو ، جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا کی ساری قوموں پر فضیلت عطا کی تھی 62 ۔
ے بنی اسرائیل! میرے ان انعامات کو یاد کرو جو میں نے تم پر بطورِ احسان فرمائے اور بے شک میں نے تمہیں ( اس وقت کے ) تمام لوگوں پر فضیلت عطا فرمائی ۔
اے بنی اسرائیل میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی اور یہ بات ( یاد کرو ) کہ میں نے تم کو سارے جہانوں پر فضیلت دی تھی
اے اولاد یعقوب ! میری اس نعمت کو یادکروجو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فوقیت دی
اے اولاد یعقوب یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ اس سارے زمانہ پر تمہیں بڑائی دی ۔ ( ف۷۹ )
اے اولادِ یعقوب! میرے وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور یہ کہ میں نے تمہیں ( اس زمانے میں ) سب لوگوں پر فضیلت دی