और हमने तुम्हारे ऊपर बदलियों का साया किया और तुम पर मन्न व सलवा उतारा, खाओ सुथरी चीज़ों में से जो हमने तुमको दी हैं, और उन्होंने हमारा कुछ नुक़सान नहीं किया, वे अपना ही नुक़सान करते रहे।
اور ہم نے تم پربادل کاسایہ کیااورتم پرمن وسلویٰ نازل کیا،کھاؤپاک چیزوں میں سے جوہم نے تمہیں رزق دیاہے اورانہوں نے ہم پرظلم نہیں کیابلکہ وہ اپنی جانوں پرظلم کرتے تھے۔
اور تم پر بدلیوں کا سایہ کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارے ، کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو بخشی ہیں اور انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا ، بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔
اور ہم نے ( صحراء میں ) تمہارے اوپر ابر کا سایہ کیا اور تم پر من و سلویٰ نازل کیا ( اور کہا ) کہ ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تم کو عطا کی ہیں ۔ اور ان لوگوں نے ( ناشکری کرکے ) ہم پر کوئی زیادتی نہیں کی بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔
ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا72 ، من وسلویٰ کی غذا تمہارے لیے فراہم کی73 اور تم سے کہا کہ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں ، انھیں کھاوٴ ، مگر تمہارے اسلاف نے جو کچھ کیا ، وہ ہم پر ظلم نہ تھا ، بلکہ انہوں نے آپ اپنے ہی اوپر ظلم کیا ۔
اور ہم نے تم لوگوں پر بادلوں کا سایہ کیا اور ہم نے تم پر ( آسمان سے ) من اور سلویٰ اُتارا ( حکم دیا ) کہ جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں عطا فرمایا ہے ( شوق سے ) کھاؤ انہوں نے ( نافرمانیاں کرکے ) ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا اور لیکن وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔
اور ہم نے تم کو بادل کا سایہ عطا کیا اور تم پر من وسلویٰ نازل کیا ( اور کہا کہ ) جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں بخشا ہے ( شوق سے ) کھاؤ ( ٤٤ ) اور یہ ( نافرمانیاں کرکے ) انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ہی ظلم کرتے رہے
اور ہم نے تم پر بادلوں کا سایہ کیا اور ( تمہارے کھانے کو ) من وسلوٰی اتارا ( اور کہا ) یہ پاکیزہ چیزیں کھائوجوہم نے تمہیں عطاکی ہیں اور انہوں نے ہم پر کوئی ظلم نہ کیا بلکہ وہ اپنے آپ پر ہی ظلم کر رہے تھے
اور ہم نے ابر کو تمہارا سائبان کیا ( ف۹۲ ) اور تم پر من اور سلویٰ اتارا کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں ( ف۹۳ ) اور انہوں نے کچھ ہمارا نہ بگاڑا ہاں اپنی ہی جانوں کو بگاڑ کرتے تھے ۔ ( ف۹٤ ) اور جب ہم نے فرمایا اس بستی میں جاؤ ۔
اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم پر ( وادئ تِیہ میں ) بادل کا سایہ کئے رکھا اور ہم نے تم پر مَنّ و سلوٰی اتارا کہ تم ہماری عطا کی ہوئی پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ ، سو انہوں نے ( نافرمانی اور ناشکری کر کے ) ہمارا کچھ نہیں بگاڑا مگر اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے