और लोगों में से कुछ एसे भी हैं जो कहते हैं कि हम ईमान लाए अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर, हालाँकि वे ईमान वाले नहीं हैं।
اورلوگوں میں سے کچھ وہ بھی ہیں جوکہتے ہیں کہ ہم اﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پرایمان لائے حالانکہ وہ ہرگز ایمان لانے والے نہیں
اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں ، جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، حالانکہ وہ مؤمن نہیں ہیں ۔
اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لائے ہیں ۔ حالانکہ وہ مؤمن نہیں ہیں ۔
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں ، حالانکہ درحقیقت وہ مومن نہیں ہیں ۔
اور لوگوں میں سے بعض وہ ہیں جو کہتے ہیں: ہم اللہ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لے آئے ہیں ، حالانکہ وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔
کچھ لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لے آئے ، حالانکہ وہ ( حقیقت میں ) مومن نہیں ہیں ( ١٠ )
اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے حالانکہ وہ مومن نہیں
اور کچھ لوگ کہتے ہیں ( ف۱۲ ) کہ ہم اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لائے اور وہ ایمان والے نہیں
اور لوگوں میں سے بعض وہ ( بھی ) ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر اور یومِ قیامت پر ایمان لائے حالانکہ وہ ( ہرگز ) مومن نہیں ہیں