Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(प्यारे नबी) कहिये कि जो कोई जिब्राईल का मुख़ालिफ़ है तो उसने इस कलाम को तुम्हारे दिल पर अल्लाह के हुक्म से उतारा है, वह सच्चा करने वाला है उसका जो इसके आगे है, और वह हिदायत और ख़ुश-ख़बरी है ईमान वालों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں جوجبریل کادشمن ہے اُس نے تو اﷲ تعالیٰ کے حکم سے آپ کے دل پراس (قرآن)کونازل کیاہے جواپنے سے قبل کی تصدیق کرنے والاہے اورایمان والوں کے لیے ہدایت اورخوشخبری ہے

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ جو جبریل کا مخالف ہوا تو ( وہ جان لے کہ ) جبریل نے اس کلام کو تمہارے دل پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے اتارا ہے ، مطابق ان ( پیشین گوئیوں ) کے ، جو اس کے پہلے سے موجود ہیں اور یہ ہدایت وبشارت ہے اہلِ ایمان کیلئے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجیئے! کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہے ( ہوا کرے ) اس نے تو وہ ( قرآن ) خدا کے حکم سے آپ کے دل میں اتارا ہے ، جو اپنے سے پہلے ( نازل شدہ ) کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور اہل ایمان کے لئے ہدایت اور کامیابی کی بشارت ہے ۔

By Moudoodi

ان سے کہو کہ جو کوئی جبریل سے عداوت رکھتا ہو 100 ، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ جبریل نے اللہ ہی کے اذن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ہے101 ، جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے 102 اور ایمان لانے والوں کے لیےہدایت اور کامیابی کی بشارت بن کر آیا ہے ۔ 103

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) جو کوئی جبرئیل ( علیہ السلام ) کا دشمن ہے ( تو سُن لے کہ ) پس بے شک اسی ( جبرئیل علیہ السلام ) ہی نے اس ( قرآن مجید ) کو اﷲ ( تعالیٰ ) کے حکم سے آپ ( ﷺ ) کے دل پر اُتارا ہے جو اس سے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والا اور ایمان والوں کے حق میں خوشخبری ہے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ اگر کوئی شخص جبرئیل کا دشمن ہے ( ٦٥ ) تو ( ہوا کرے ) انہوں نے تو یہ کلام اللہ کی اجازت سے تمہارے دل پر اتارا ہے جو اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کر رہا ہے ، اور ایمان والوں کے لیے مجسم ہدایت اور خوشخبری ہے ۔

By Noor ul Amin

آپ ( ان یہودسے ) کہہ دیجئے کہ جو جبرائیل کادشمن ہے ( اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ) جبرائیل ہی نے تواس قرآن کو اللہ کے حکم سے آپ کے دل پر اتارا ہےجو اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور مومنوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہے

By Kanzul Eman

تم فرمادو جو کوئی جبریل کا دشمن ہو ( ف۱٦۹ ) تو اس ( جبریل ) نے تو تمہارے دل پر اللہ کے حکم سے یہ قرآن اتارا اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتا اور ہدایت و بشارت مسلمانوں کو ۔ ( ف۱۷۰ )

By Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: جو شخص جبریل کا دشمن ہے ( وہ ظلم کر رہا ہے ) کیونکہ اس نے ( تو ) اس ( قرآن ) کو آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے ( جو ) اپنے سے پہلے ( کی کتابوں ) کی تصدیق کرنے والا ہے اور مؤمنوں کے لئے ( سراسر ) ہدایت اور خوشخبری ہے