Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अपने लोगों को नमाज़ का आदेश करो और स्वयं भी उसपर जमे रहो। हम तुम से कोई रोज़ी नहीं माँगते। रोज़ी हम ही तुम्हें देते हैं, और अच्छा परिणाम तो धर्मपरायणता ही के लिए निश्चित है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ اپنے گھروالوں کو نمازکاحکم دیں اور خودبھی اس پرخوب پابندر ہیں، ہم آپ سے کوئی رزق نہیں مانگتے،رزق تو ہم ہی آپ کو دیں گے۔ اور آخری انجام توتقویٰ (والوں)کے لیے ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اپنے لوگوں کو نماز کا حکم دو اور اس پر جمے رہو ۔ ہم تم سے رزق کا مطالبہ نہیں کرتے ۔ ہم تم کو رزق دیں گے اور انجام کار کی فیروزمندی تقویٰ کیلئے ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں اور خود بھی اس پر قائم و برقرار رہیں ہم آپ سے روزی طلب نہیں کرتے ۔ ہم تو خود آپ کو روزی دیتے ہیں اور انجام بخیر تو پرہیزگاری کا ہی ہے ۔

By Moudoodi

اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو 114 اور خود بھی اس کے پابند رہو ۔ ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے ، رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں ۔ اور انجام کی بھلائی تقوی ہی کے لیے ہے ۔ 115

By Mufti Naeem

اور اپنے گھر والوں ( اور متعلقین ) کو نماز کا حکم دیتے رہیے اور ( خود بھی ) اس پر قائم رہیے ، ہم آپ سے روزی ( کموانا ) نہیں چاہتے ، بلکہ آپ کو روزی تو ہم ہی دیتے ہیں اور ( اچھا ) انجام ( اہل ) تقویٰ کے لیے ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو ، اور خود بھی اس پر ثابت قدم رہو ۔ ہم تم سے رزق نہیں چاہتے ( ٥٧ ) رزق تو ہم تمہیں دیں گے اور بہتر انجام تقوی ہی کا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراپنے گھروالوں کو نمازکی تاکیدکاحکم دیجئے اور خود بھی اس پر ڈٹ جائیے ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے ، بلکہ ہم خود تجھے رزق دیتے ہیں ا ور انجام میں بول بالا پرہیزگاری ہی کا ہے

By Kanzul Eman

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ ، کچھ ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے ( ف۲۰٦ ) ہم تجھے روزی دیں گے ( ف۲۰۷ ) اور انجام کا بھلا پرہیزگاری کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم فرمائیں اور اس پر ثابت قدم رہیں ، ہم آپ سے رزق طلب نہیں کرتے ( بلکہ ) ہم آپ کو رزق دیتے ہیں ، اور بہتر انجام پرہیزگاری کا ہی ہے