और वे कहते हैं कि "यह अपने रब की ओर से हमारे पास कोई निशानी क्यों नहीं लाता?" क्या उन के पास उस का स्पष्ट प्रमाण नहीं आ गया, जो कुछ कि पहले की पुस्तकों में उल्लिखित है?
اورانہوں نے کہاکہ وہ ہمارے پاس ہمارے رب کی جانب سے کوئی معجزہ کیوں نہیں لاتا؟اور کیا ان کے پاس پہلے صحیفوں کی کوئی دلیل نہیں آئی؟
اور یہ کہتے ہیں کہ یہ اپنے رب کے پاس سے ہمارے لئے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے؟ کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں میں جو کچھ مذکور ہے ، اس کی دلیل نہیں پہنچی؟
اور یہ لوگ ( اہل مکہ ) کہتے ہیں کہ یہ ( رسول ) ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نہیں لاتے ۔ کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کا کھلا ہوا ثبوت نہیں آیا؟
وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی ﴿معجزہ﴾ کیوں نہیں لاتا ؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیان واضح نہیں آگیا ؟ 116
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ( پیغمبر ﷺ ) اپنے رب کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نہیں لاتے؟ کیا ان کے پاس وہ نشانی نہیں آئی جو پہلی کتابوں ( کے مضامین ) میں تھی ۔
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : یہ ( نبی ) ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لے آتے؟ بھلا کیا ان کے پاس پچھلے ( آسمانی ) صحیفوں کے مضامین کی گواہی نہیں آگئی ؟ ( ٥٨ )
کافر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ کیا ان کے پاس پہلی کتابوں میں واضح دلیل نہیں آچکی؟
اور کافر بولے یہ ( ف۲۰۸ ) اپنے رب کے پاس سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ( ف۲۰۹ ) اور کیا انھیں اس کا بیان نہ آیا جو اگلے صحیفوں میں ہے ( ف۲۱۰ )
اور ( کفار ) کہتے ہیں کہ یہ ( رسول ) ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ، کیا ان کے پاس ان باتوں کا واضح ثبوت ( یعنی قرآن ) نہیں آگیا جو اگلی کتابوں میں ( مذکور ) تھیں